اَلْحق مباحثہ لدھیانہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 126 of 598

اَلْحق مباحثہ لدھیانہ — Page 126

روحانی خزائن جلد ۴ ۱۲۶ مباحثہ لدھیانہ لاہور کے عمائد اہل اسلام کی مخلصانہ درخواست تحقیق کیلئے بنام ۔ مولوی عبید الله مولوی محمد صاحب لکھو گے ۔ مولوی عبدالرحمن صاحب لکھو گے ۔ مولوی صاحب تبتی - مولوی رشید احمد صاحب گنگوی - مولوی غلام دستگیر صاحب غلام دستگیر صاحب قصوری - مولوی عبد الجبار صاحب امرتسری - مولوی سید محمد نذیر حسین صاحب دہلوی ۔ مولوی عبد العزیز صاحب لدھیانوی ۔ مولوی احمد الله صاحب امرتسری ۔ مولوی محمد سعید صاحب بنارسی ۔ مولوی عبد الله صاحب ٹونکی از طرف اہل اسلام لاہور بالخصوص حافظ محمد یوسف صاحب ضلعدار و خواجہ امیر الدین صاحب و منشی عبد الحق صاحب و محمد چٹو صاحب و منشی شمس الدین سیکرٹری حمایت اسلام و مرزا صاحب ہمسایہ خواجہ امیر الدین صاحب و منشی کرم الہی صاحب وغیرہ وغیرہ ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ مرزاغلام احمد صاحب قادیانی نے جو دعاوی حضرت مسیح علی نبینا وعليه الصلوة والسلام کی موت اور خود مسیح موعود ہونے کی نسبت کئے ہیں آپ سے مخفی نہیں ۔ ان کے دعاوی کی اشاعت اور ہمارے ائمہ دین کی خاموشی نے مسلمانوں کو جس تردد اور اضطراب میں ڈالدیا ہے وہ بھی محتاج بیان نہیں اگر چہ جمہور علماء موجود کی بے سود مخالفت اور خود مسلمانوں کے پرانے عقیدے نے مرزا صاحب کے دعاوی کا اثر عام طور پر پھیلنے نہیں دیا مگر تا ہم اس امر کے بیان کرنے کی بلا خوف تردید جرات کی جاتی ہے کہ اہل اسلام کے قدیمی اعتقاد نسبت حیات و نزول عیسی ابن مریم میں بڑا بھاری تزلزل واقع ہو گیا ہے۔ اگر ہمارے پیشوایان دین کا سکوت یا ان کی خارج از بحث تقریر اور تحریر نے کچھ اور طول پکڑا تو احتمال کیا بلکہ یقین کامل ہے کہ اہلِ اسلام علی العموم اپنے پرانے اور مشہور عقیدے کو خیر باد کہہ دیں گے اور پھر اس صورت اور حالت میں حامیان دین متین کو سخت تر مشکل کا سامنا پڑے گا ۔ ہم لوگوں نے جن کی طرف سے یہ درخواست ہے اپنی تسلی کے لئے خصوصًا اور عامہ اہل اسلام کے فائدہ کے لئے عموما کمال نیک نیتی سے بڑی جدوجہد کے بعد ابو سعید مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کو مولوی حکیم نور الدین صاحب کے