اَلْحق مباحثہ لدھیانہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 78 of 598

اَلْحق مباحثہ لدھیانہ — Page 78

روحانی خزائن جلد ۴ ۷۸ مباحثہ لدھیانہ میں حدیث کیف انتم اذا نزل ابن مريم فيكم و امامكم منکم کا ترجمہ کیا تو اس میں اس سوال و جواب کا رسول اللہ صلعم پر افترا کیا ہے کہ ابن مریم کون ہے وہ تمہارا ہی ایک امام ہوگا اور تم میں سے ہی (اے امتی لوگو ) پیدا ہوگا ۔ آپ نے عمداً رسول اللہ پر یہ افترا نہیں کیا تو بتائیں کس حدیث کے کس طریق یا وجہ میں یہ سوال و جواب وارد ہیں ۔ رسالہ ازالہ کے صفحہ ۲۱۸ میں آپ نے دجال موعود کے محل نزول میں اختلاف علماء بیان کیا تو اس میں علماء اسلام پر یہ افترا کیا کہ بعض علماء کہتے ہیں کہ وہ نہ بیت المقدس میں اترے گا نہ دمشق میں بلکہ مسلمانوں کے لشکر میں اترے گا ۔ آپ اس قول کے بیان میں مفتری نہیں تو بتادیں کہ کسی عالم کا یہ قول ہے کہ وہ نہ بیت المقدس میں اتریں گے نہ دمشق میں ۔ آپ کے ان افتراؤں سے کامل یقین ہوتا ہے کہ آپ کسی الہام کے دعوی میں سچے نہیں اور جو تار و پود آپ نے پھیلا رکھا ہے سب افترا ہے۔ (۹) آپ لکھتے ہیں کہ آپ بخاری بخاری کرتے ہیں اور بخاری کی یہ حدیث اپنے رسالہ میں نقل کر چکے ہیں کہ محدث کی بات میں شیطان کا کچھ دخل نہیں ہوتا۔ بخاری پر آپ کا ایمان ہے تو اس حدیث کی تسلیم سے ابن عربی کا قول آپ کے نزدیک مسلم ہے پھر میں نے آپ پر کیا افترا کیا۔ اس میں آپ نے مجھ پر ایک اور افترا کیا اور مسلمانوں کو دھو کہ دیا ۔ مہربان من میں صحیح بخاری کو تسلیم کرتا ہوں اور اس حدیث پر جو صحیح بخاری میں محدث کے شان میں مروی ہے میں ایمان رکھتا ہوں ومع هذا یہ اعتقاد رکھتا ہوں کہ جو شخص محدث کہلا وے اور صحیح بخاری یا صحیح مسلم کی احادیث کو بشہادت الہام خود موضوع قرار دے وہ محدث نہیں ہے ۔ شیطان کی طرف سے مخاطب ہے واقعی محدث و ملہم وہی شخص ہے جس کے تحدیث والہام قدیم قرآن مجید و احادیث صحیحہ کے مخالف نہ ہو اور جو شخص محدث یا ملہم ہونے کا دعوی کرے اور اس کے ساتھ یہ کہے کہ مجھے فرشتوں نے کیا ہے یا خدا نے الہام کیا یا رسول اللہ صلعم نے فرمایا ہے برکات میں شامل ہونے کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگی تھی ؟ دیکھور یو یو براہین کا آخری حصہ شیخ صاحب بقیه حاشیه بقول شیخ سعدی بڑی سبک سری اور دنائت ہے :۔ باندک تغییر خاطر از مخدوم قدیم برگشتن و حقوق نعمت سالها در نوشتن شیخ صاحب ایسی ضد سے باز آ جاؤ۔ ایڈیٹر