اَلْحق مباحثہ دہلی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 308 of 598

اَلْحق مباحثہ دہلی — Page 308

۷۸ روحانی خزائن جلد۴ مراسلت نمبر (۲)* مابین منشی بو به شاه صاحب و نشی محمد الحق صاحب اور مولوی سید محمد احسن صاحب بسم اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الحق مباحثہ دہلی از خاکسار بو به شاه ومحمد اسحق بخدمت مولا نا مولوی محمد احسن صاحب زا دلطفه بعد مراسم مسنون تمنا مشحون مدعا آنکه شاید جناب کو یاد ہو گا جب آپ ہمراہ لشکر گورنر جنرل لارڈرپن صاحب بہادر مقام لاہور میں تشریف لائے۔ چند اشخاص خدمت میں حاضر ہو کر مشرف زیارت ہوئے تھے لیکن بعد اس کے کبھی اتفاق زیارت نصیب نہ ہوا اور نہ کبھی باہم خط و کتابت کی نوبت پہنچی اگر چہ اس بات کا تو علم تھا کہ آپ ریاست بھوپال میں ایک مدت سے قیام پذیر ہیں۔ جب جد عبد الرحم۔۔۔ راقم محمد الحق ریاست میں پنشن خوار ہوئے انہوں نے چند بار آپ کا ذکر تحریر فرمایا۔ اس وقت وجہ تصدیعہ دہی یہ ہے کہ ہم نے سنا ہے کہ جناب نے ایک رسالہ موسومه اعلام الناس در باره تائید مرزا غلام احمد قادیانی تالیف فرما کر طبع کر دیا ہے اور اس میں دلائل ان کے دعوی مسیح ہونے کے بڑے پر زور لکھے ہیں جب سے یہ بات سنی ہے اس رسالہ کے معائنہ کا از حد شوق ہے۔ اگر چہ ہم ہر دواب تک مرزا قادیانی کے معتقد نہیں ہیں اور بڑا انتظار آپ کے رسالہ کا ہے۔ اگر ممکن حلا الحق مباحثہ دہلی کا یہ حصہ ” مراسلات نمبر ۲ جوایڈ یشن اول میں چھپ چکا ہے روحانی خزائن کی تدوین کے وقت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے شامل نہ ہو سکا۔ اب یہ حصہ اس جلد میں شامل کیا جارہا ہے۔ (ناشر) خط چونکہ پھٹا ہوا تھا یہاں سے پڑھا نہیں گیا۔(ناشر)