اَلْحق مباحثہ دہلی — Page 230
روحانی خزائن جلدم ۲۳۰ گزارش ہفتم الحق مباحثہ دہلی ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ کے اثر سے محفوظ رہنے کی نسبت جوارشاد ہوا۔ وہ اگر چہ آپ کی ذات محبت سمات سے متوقع ہے مگر آپ کے معتقدین اور متعظین سے کیونکر متوقع ہو۔ جناب کو اگر اپنے دل پر پورا قابو ہے تو دوسروں پر کیا قدرت و اختیار ہے قلب المؤمن بين اصبعين من اصابع الرحمن - بذرائع معتبر میں نے سنا کہ ایک جلسہ میں جو حال میں منعقد ہوا تھا اس میں میرے کچے دوست مجمع البر والخیر اسم بامٹے مولوی خیر اللہ صاحب وغیرہ نے آپ کو یہ مشورہ دیا کہ مولوی محمد احسن یا تو اس مسئلہ سے توبہ کریں یا مباحثہ کر لیں ورنہ سلام کلام جملہ حقوق اسلام ان سے ترک کئے جاویں اور زمرہ اہلحدیث سے خارج۔ اس کا تدارک جناب والا کی طرف سے کیا واقع ہوا ان کے مشورہ کے بموجب ایک عنایت نامہ واسطے طلب مباحثہ کے تحریر فرمایا گیا جس سے بسبب ایسے شرورو فساد کے نیاز مند کوسوں بھاگتا ہے اور کل بروز جمعہ بھی جلسہ وعظ میں بھی یہی اعلان کیا گیا۔ پھر احقر کو اظہار صواب اور احقاق حق کی امید با وجود دخل دینے ایسے مجمع الخیروں کے کیونکر ہو اس کی کیا سبیل ہے۔ گزارش ہشتم طرز مناظرہ جو تبدیل فرمایا گیا ہے اور یہ تجویز کیا گیا ہے کہ ایک میعاد کے بعد مدعی مجیب بن جاوے اور مجیب مدعی ۔ یہ بھی رائے ناقص میں مستحسن نہیں معلوم ہوتا۔ اگر چہ جناب نے اس کو بہت غور اور فکر سے ایجاد کیا ہو کیونکہ ایسا انقلاب اور تبدیل بحث آداب مناظرہ سے رائے ناقص میں بالکل خلاف ہے۔ غصب منصب جو علماء نظار کے نزدیک مذموم ہے ایسی صورت میں اس کا ارتکاب کرنا پڑ جاوے گا۔ علاوہ بریں یہ عرض ہے کہ مباحثہ تو حیات و ممات ہی میں ہے اور جناب والا مدعی حیات کے ہیں پس جب کہ جناب مدعی حیات کے نہ رہیں گے اور اس دعوے سے دستبردار ہو جاویں گے تو بحث ختم ہو چکی ۔ آپ خود بخود قائل ممات کے ہو گئے کیونکہ حیات و ممات میں کوئی واسطہ تو ہے ہی نہیں جو بحث باقی رہے۔ اجتماع الضدین تو محالات میں سے ہے حیات بھی نہ ہو اور ممات بھی نہ ہو اس کے کیا معنے ۔ ہاں اہل دوزخ کے واسطے ایسا کچھ ارشاد ہوا ہے کہ لَا يَمُوتُ فِيْهَا وَلَا يَحْيى حیات و ممات میں ایسا تضاد ہے جیسا کہ وجود و عدم میں ۔ پھر یہ بات فہم ناقص میں نہیں آتی کہ جناب والا ایک میعاد کے بعد دعوی حیات سے بھی دست بردار ہو جاویں اور پھر بھی ممات کے قائل نہ ہوں اور بحث جاری رہے اس میں جناب والا کو کیا اظہارحق وصواب مرکوز خاطر عاطر ہے الروم: ۴۲ الاعلى : ۱۴