البلاغ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 405 of 630

البلاغ — Page 405

روحانی خزائن جلد ۱۳ ۴۰۵ البلاغ - فریاد درد یہ ذکر درمیان آ گیا ہے کہ جو صاحب کسی کو اس کام کے لئے منتخب کرنے کے لئے کوئی رائے ۳۷ ظاہر کریں اول ان کو کافی علم اس بات کا ہونا چاہیے کہ کیا سابق تالیفات اُس شخص کی یہ گواہی دے سکتی ہیں کہ وہ اس درجہ اور مرتبہ کا انسان ہے کہ پہلے بھی دینی امور میں اعلیٰ مضمون اس کی قلم سے نکلے ہیں اور نیز یہ کہ وہ عربی میں بھی تالیفات نادرہ رکھتا ہے اس لئے یہ راقم بھی صرف تائید حق کی غرض سے حضرت یوسف علیہ السلام کی طرح محض نیک نیتی سے اپنی نسبت یہ بیان کرنا ضروری سمجھتا ہے کہ یہ علم خدا تعالیٰ کے فضل نے مجھے عنایت کیا ہے اور میں اس لائق ہوں کہ اس کام کو انجام دوں۔ میری کتابیں جو مناظرات کے حق میں اب تک تالیف ہوئی ہیں یہ ہیں۔ براہین احمدیہ ہر چہار حصہ جو آریوں اور برہموؤں اور عیسائیوں کے رد میں ہے۔ سرمہ چشم آریہ جو آریوں کے رڈ میں ہے۔ ایک عیسائی کے چار سوال کا جواب جو ایک لطیف رسالہ ہے۔ کتاب البریہ جو عیسائیوں کے رد میں ہے۔ کتاب ایام اصلح ۔ رسالہ نور القرآن جو عیسائیوں کے رد میں ہے۔ کتاب کرامات الصادقین جو تفسیر قرآن شریف عربی میں ہے۔ کتاب حمامۃ البشریٰ جو عربی میں ہے۔ کتاب سرالخلافہ جوعربی میں ہے۔ کتاب نورالحق جوعربی میں ہے۔ کتاب اتمام الحجۃ جو عربی میں ہے اور دوسری کئی کتابیں ہیں جو اس راقم نے اردو اور فارسی اور عربی میں تالیف کی ہیں اور مہوتسو کے جلسہ مذاہب کے بارے میں جو کمیٹی کی طرف سے ایک کتاب شائع ہوئی ہے ایک لمبی تقریر اسلام کی تائید میں اس راقم کی بھی اس کتاب میں موجود ہے اور یہ تمام کتابیں بجز کتاب ایام اصلح کے جو عنقریب شائع ہوگی شائع ہو چکی ہیں اور اگر کوئی صاحب رائے لکھنے کے وقت ان کتابوں میں سے کسی کتاب کی ضرورت سمجھیں تو میں اس شرط سے بھیج سکتا ہوں کہ وہ ایک دو ہفتہ رکھ کر پھر واپس کر دیں۔ کیونکہ معلوم نہیں کہ اس کا رروائی کے لئے کون کون صاحب میری کتابیں طلب فرمائیں گے۔ اب یہ مضمون معہ اپنی تمام روئیداد کے ختم ہوگیا اور میں امید رکھتا ہوں کہ ہر ایک