آئینہ کمالاتِ اسلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 673 of 776

آئینہ کمالاتِ اسلام — Page 673

صفحہ ۳۰۳۔بدخواہ کی آنکھ کہ خدا کرے پھوٹ جائے۔اسے ہنر بھی عیب دکھائی دیتا ہے صفحہ ۳۱۰۔تا جس کا جھوٹ ثابت ہوجائے اس کا منہ کالا ہو صفحہ ۳۲۹۔دلائل پر بھروسہ کرنے والوں کا پاؤں لکڑی کا ہوتا ہے اور لکڑی کا پاؤں سخت کمزور ہوتا ہے۔اگر دین کا مدار دلیلیں پیش کرنے پر ہوتا تو فخر الدین رازی دین کے راز دان ہوتے صفحہ ۳۵۸۔چونکہ مجھے عیسائی قوم کے لئے ایک نور دیا گیا ہے۔اس وجہ سے میرا نام ابن مریم رکھا گیا۔میں چاند کی طرح روشن ہوں اور آفتاب کی طرح چمکتا ہوں وہ اندھے ہیں جو انکار میں پڑے ہوئے ہیں۔اے طالبو! سنو غیب سے یہ آواز آرہی ہے کہ ایک ُمصلح درکار ہے کیونکہ ہر جگہ فساد پیدا ہو گئے ہیں۔میں صادق ہوں اور مولیٰ کی طرف سے نشان لے کر آیا ہوں علم وہدایت کے سینکڑوں در مجھ پر کھولے گئے ہیں۔آسمان نشان برسا رہا ہے اور زمین پکار رہی ہے کہ یہی وقت ہے میری تصدیق کے لئے یہ دو گواہ کھڑے ہیں صفحہ ۵۹۷۔خدا جب کسی کی دونوں آنکھیں بند کر دیتا ہے تو اسے کچھ نظر نہیں آتا خواہ سورج کتنا ہی چمکتا رہے صفحہ ۶۳۶۔اے دوستو اپنے تئیں محبوبِ حقیقی پر قربان کر دو اور اُس جانی دوست کی راہ میں جان ودل نثار کر دو۔اس آرام پسنددل کو جو اس جہان میں خوشیاں ڈھونڈتا ہے محمدؐ کے دین کی خاطر بیت الحزن بنا دو۔اے مردانِ خدا عیش وعشرت کی زندگی چھوڑ دو اور اب اپنے آپ کو اسلام کی خاطر سرگرداں کرو صفحہ ۶۴۱۔دیکھو راستہ کا فرق کہاں سے کہاں تک ہے