آئینہ کمالاتِ اسلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 646 of 776

آئینہ کمالاتِ اسلام — Page 646

روحانی خزائن جلد ۵ ۶۴۴ آئینہ کمالات اسلام موافق ہو جاویں گے اور پچھلی غلطی پر پچھتاویں گے اور مرزا صاحب کی کشتی میں جو مثل سفینہ نوح علیہ السلام کے ہے سوار ہو جائیں گے۔ لیکن بدنصیب اپنے مولویوں کے مکر اور غلط بیانی کے پہاڑوں پر چڑھ کر جان بچانا چاہیں گے ۔ مگر ایک ہی موج میں غرق بحر ضلالت ہو کر فنا ہو جاویں گے ۔ یا الہی ہمیں اپنی پناہ میں رکھ اور فہم کامل عنایت فرما۔ امت محمدی کا تو ہی نگہبان ہے۔ حجابوں کو اٹھا دے۔ صداقت کو ظاہر فرما دے۔ مسلمانوں کو اختلاف سے راہ راست پر لگا دے ۔ آمین یا رب العالمین۔ العلم حجاب الاکبر جو مشہور قول ہے اس کی صداقت آج کل بخوبی ظاہر ہو رہی ہے۔ پہلے اس قول سے مجھے اتفاق نہ تھا۔ لیکن اب اس پر پورا یقین ہو گیا۔ جس قدر مرزا صاحب کے مخالف مولوی ہیں اس قدر اور کوئی نہیں۔ بلکہ اوروں کو عالموں ہی نے بہکایا ہے ور نہ آج تک ہزاروں بیعت کر لیتے۔ اور ایک جم غفیر مرزا صاحب کے ساتھ ہو جاتا لیکن مخالفت کا ہونا کچھ تعجب نہیں کیونکہ اگر ایسا زمانہ جس میں اس قسم کے فساد ہیں جس کی نظیر پچھلی صدیوں میں نامعلوم ہے نہ آتا تو ایسا مصلح بھی کیوں پیدا ہوتا۔ دجال ہی کے قتل کو عیسی تشریف لائے ہیں۔ اگر دجال نہ ہوتا تو عیسی کا آنا محال تھا۔ اور دنیا گمراہ نہ ہو جاتی تو مہدی کی کیا ضرورت تھی ۔ اللہ تعالیٰ ہر ایک کام کو اس کے وقت پر کرتا ہے۔ یا اللہ تو ہمیں اپنے رسول کی اپنے اولیاء کی محبت عنایت کر اور بے یقینی اور تر ڈدات سے امان بخش۔ صادقین کے ساتھ ہمیں الفت دے۔ کا ذبوں سے پناہ میں رکھ ۔ ہماری انانیت دور کر دے اور حرص و ہوا سے نجات بخش ۔ آمین یا رب العالمین۔ راقم - ناصر نواب تاریخ ۲ جنوری ۱۸۹۳ء اشعار مصنفہ مولوی محمد عبد اللہ خاں صاحب دوم مدرس عربی مہندر کالج پٹیالہ دل میں جس شخص کے کچھ نور صفا ہوتا ہے حق کی وہ بات پہ سو جاں سے فدا ہوتا ہے حق کی جانب جو وہ ہر وقت جھکا ہوتا ہے لوم لائم سے نہ خوف اس کو ذرا ہوتا ہے دیکھنے والے یہ کہتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے ان کو کہہ دو کہ یونہی فضل خدا ہوتا ہے