آئینہ کمالاتِ اسلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 633 of 776

آئینہ کمالاتِ اسلام — Page 633

روحانی خزائن جلد ۵ ۶۳۱ آئینہ کمالات اسلام اشتہار ضروری بخدمت شریف تمام مخلصان و بہی خواہان اسلام بعد سلام مسنون واضح ہو که بموقع جلسہ سالانہ جو ہمقام قادیان ۲۷ ۲۸ ۲۹ تاریخ ماه دسمبر ۱۸۹۲ء کو منعقد ہوا ۔ اس میں چند معزز مخلصان کی تحریک پر قرار پایا کہ چونکہ مطبع کی ہمیشہ شکایت رہتی ہے ۔ اس لئے ایک مستقل انتظام دربارہ مطبع کیا جانا ضروری ہے جس میں علاوہ کتب تائید اسلام مہینے میں دو دفعہ ایک پر چراخبار بھی شائع ہوا کرے گا جس میں تفسیر بعض بعض آیات قرآن شریف و جواب مخالفین اسلام وغیرہ درج ہوا کریں گے ۔ چنانچہ اصحاب حاضرین نے نہایت اخلاص و صدق سے اس تجویز کو پسند کیا اور حسب مرضی کل صاحبان تخمینہ لگایا گیا ۔ رقم تخمینہ تقریبا بارہ ماہوار قرار پائی ۔ اس پر ہر ایک مخلص نے اپنے مقدور کے موافق بطيب خاطر چندہ لکھوایا جس کی فہرست ذیل میں درج ہے ۔ اس تجویز سے پہلے بہت سے معزز اصحاب واپس تشریف لے جاچکے تھے وہ اس کارخیر میں شامل نہیں ہو سکے ۔ امید کہ صادقان با وفا و مخلصان بے ریا ضرور اس نیک کام میں شمولیت فرما کر سعادت دارین کے مستحق ہوں گے اور بہت جلد اپنی رقم چندہ سے اطلاع بخشیں گے ۔ لیکن حضرت اقدس فرماتے ہیں کہ کوئی صاحب مجبورا چندہ نہ لکھوائیں بلکہ اپنی خوشی سے حسب استطاعت لکھوائیں ۔ المشتهر مرزا خدا بخش اتالیق نواب محمد علی خان صاحب رئیس مالیر کوٹلہ ضلع لود بیانہ سیکرٹری نوٹ : سب صاحبان کو واضح رہے کہ اس بارہ میں تمام خط و کتابت بنام احقر ہونی چاہیے۔