آئینہ کمالاتِ اسلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 359 of 776

آئینہ کمالاتِ اسلام — Page 359

روحانی خزائن جلد ۵ ۳۵۹ آئینہ کمالات اسلام التبليغ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي پنجاب اور ہندوستان اور ممالک عرب اور فارس اور روم اور مصر اور ایران اور ترکستان اور دیگر بلاد کے پیرزادوں اور سجادہ نشینوں اور بدعتی فقیروں اور زاہدوں اور صوفیوں اور خانقاہوں کے گوشہ گزینوں کی طرف ایک مجلس میں میرے مخلص دوست جی فی اللہ مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی نے بتاریخ ۱۱ جنوری ۱۸۹۳ ء بیان کیا کہ اس کتاب دافع الوساوس میں اُن فقراء اور پیرزادوں کی طرف بھی بطور دعوت و اتمام حجت ایک خط شامل ہونا چاہیئے تھا جو بدعات میں دن رات غرق اور منشاء کتاب اللہ سے بکلی مخالف چلتے ہیں اور نیز اس سلسلہ سے جس کو خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے قائم کیا ہے بے خبر ہیں ۔ چنانچہ مجھے یہ صلاح مولوی صاحب موصوف کی بہت پسند آئی اور ۳۵۹