آئینہ کمالاتِ اسلام — Page 311
روحانی خزائن جلد ۵ ۳۱۱ آئینہ کمالات اسلام گیدڑ بھبکیوں سے نہیں ڈرتا بلکہ اس ڈرنے کو شرک سمجھتا ہوں اور ان کے مقابلہ میں یہ آیت (۳۱) قرآن پیش کرتا ہوں ۔ اتحاجونی فی الله و قد هدان و لا اخاف ما تشركون ط به الا ان يشاء ربى شيئا وسع ربي كل شيئ علما * افلا تتذكرون وكيف اخاف مـا اشـركـتـم و لا تخافون انكم اشركتم بالله ما لم ينزل به عليكم سلطانا فاي الفريقين احق بالامن ان كنتم تعلمون الذين آمنوا و لم يلبسوا ايمانهم بظلم اولئك لهم الامن و هم مهتدون۔ کادیانی صاحب! میں قرآن اور پہلی کتابوں کو اور دین اسلام اور پہلے دینوں کو اور نبی آخر الزمان اور پہلے نبیوں کو سچا جانتا اور مانتا ہوں۔ اور اس کا یہ لازمہ اور شرط ہے کہ آپ کو جھوٹا جانوں اور آپ کا منکر ہوں۔ کیونکہ آپ کے عقائد آپ کی تعلیمات آپ کے اخلاق و عادات پہلی کتابوں اور پہلے دینوں اور پہلے نبیوں کے مخالف اور متناقض ہیں۔ لہذا ان کتابوں، دینوں اور نبیوں کو مانا تب ہی صحیح اور سچا ہو سکتا ہے جبکہ آپ کے عقائد اور تعلیمات کو جھوٹا اور آپ کو گمراہ سمجھوں ۔ جس پر آیات ذیل دلائل ہیں ۔ و مــن يكفر بالطاغوت و يؤمن بالله فقد استمسک بالعروة الوثقی۔ و قد امروا ان يكفروا به۔ قد كانت لكم اسوة حسنة فى ابراهيم والذين معه اذ قالوا لقومهم انا براؤ منكم و مما تعبدون من دون الله كفرنا بكم۔ و بدا بيننا وبينكم العداوة والبغضاء ابدا حتى تؤمنوا بالله وحده ۔ عقائد باطلہ مخالفه دین اسلام و ادیان سابقه کے علاوہ جھوٹ بولنا اور دھوکا دینا آپ کا ایسا وصف لازم بن گیا کہ گویا وہ آپ کی سرشت کا ایک جزو ہے۔ زمانہ تالیف براہین احمدیہ کے پہلے آپ کی سوانح عمری کا میں تفصیلی علم نہیں رکھتا مگر زمانہ تالیف براہین احمدیہ سے جو جھوٹ بولنا دھوکا دینا آپ نے اختیار کیا ہے۔ خصوصا ۸۶ ء سے جب سے آپ نے الہامی بیٹا تولد ہونے کی پیشگوئی کی اور