آئینہ کمالاتِ اسلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 272 of 776

آئینہ کمالاتِ اسلام — Page 272

روحانی خزائن جلد ۵ ۲۷۲ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُه وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ الله اکبر ضربت الذلة على كل مخالف) اشتهــــــــــار آئینہ کمالات اسلام بنام جمله پادری صاحبان و ہندو صاحبان و آریہ صاحبان و اور فلسفہ کے خشک اور بے سود ورقوں کو جلاؤ کہ ایمان سے تم کو برکتیں ملیں گی ۔ ایمان کا ایک ذرہ فلسفہ کے ہزار دفتر سے بہتر ہے اور ایمان سے صرف آخری نجات نہیں بلکہ ایمان دنیا کے عذابوں اور لعنتوں سے بھی چھڑا دیتا ہے اور روح کے تحلیل کرنے والوں کی غموں سے ہم ایمان ہی کی برکت سے نجات پاتے ہیں ۔ وہ چیز ایمان ہی ہے جس سے مومن کامل سخت گھبراہٹ اور قلق اور کرب اور غموں کے طوفان کے وقت اور اس وقت کہ جب ناکامی کے چاروں طرف سے آثار ظاہر ہو جاتے ہیں اور اسباب عادیہ کے تمام دروازے مقفل اور مسد و دنظر آتے ہیں مطمئن اور خوش ہوتا ہے ایمان کامل سے سارے استبعاد جاتے رہتے ہیں ۔ اور ایمان کو کوئی چیز ایسا نقصان نہیں پہنچاتی جیسا کہ استبعاد ۔ اور کوئی ایسی دولت نہیں جیسا کہ ایمان - دنیا میں ہر یک ماتم زدہ ہے مگر ایماندار دنیا میں ہر ایک سوزش اور حرقت اور جلن ۔ سہو کتابت معلوم ہوتا ہے' والے ہونا چاہیے۔ (ناشر)