آئینہ کمالاتِ اسلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 99 of 776

آئینہ کمالاتِ اسلام — Page 99

روحانی خزائن جلده ۹۹ آئینہ کمالات اسلام اور کیا آخرت میں ۔ پھر ایک دوسرے مقام میں فرماتا ہے اَوَ مَنْ كَانَ مَيْتًا فَأَحْيَيْنَهُ (۹۹) وَجَعَلْنَالَهُ نُورَ ايَّمْشِي بِهِ فِي النَّاسِ كَمَنْ مَّثَلُهُ فِي الظُّلمتِ لَيْسَ بِخَارِجِ مِنْهَا وَمَا يَسْتَوِي الْأَحْيَاءِ وَلَا الْأَمْوَاتُ ہے یعنی کیا وہ شخص جو مردہ تھا اور ہم نے اس کو زندہ کیا اور ہم نے اس کو ایک نور عطا کیا جس کے ساتھ وہ لوگوں میں چلتا ہے یعنی اس نور کی برکات لوگوں کو معلوم ہوتی ہیں کیا ایسا آدمی اُس آدمی کی مانند ہو سکتا ہے جو سراسر تاریکی میں اسیر ہے اور اُس سے نکل نہیں سکتا۔ نور اور حیات سے مراد رُوح القدس ہے کیونکہ اُس سے ظلمت دور ہوتی ہے اور وہ دلوں کو زندہ کرتا ہے اسی لئے اُس کا نام روح القدس ہے یعنی پاکی کی روح جس کے داخل ہونے سے ایک پاک زندگی حاصل ہوتی ہے۔ اور منجملہ اُن آیات قرآنی کے جن سے ثابت ہوتا ہے کہ رُوح القدس۔ F نوٹ وارد ہیں ۔ چنانچہ منجملہ ان کے ایک ہی قسم ہے کہ وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ ۔ وَمَا ادْرُ بكَ مَا الطَّارِقُ النَّجْمُ الثَّاقِبُ إِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَمَّا عَلَيْهَا حَافِظ - ان آیات میں اصل مدعا اور مقصد یہ ہے کہ ہر یک نفس کی روحانی حفاظت کے لئے ملائک مقرر ہیں جو ہر دم اور ہر وقت ساتھ رہتے ہیں اور جو حفاظت کا طالب ہو اُس کی حفاظت کرتے ہیں۔ لیکن یہ بیان ایک باریک اور نظری ہے ۔ فرشتوں کا وجود خود ہی غیر مرئی ہے۔ اگر چہ ملائک جسمانی آفات سے بھی بچاتے ہیں لیکن اُن کا بچانا روحانی طور پر ہی ہے مثلاً ایک شخص ایک گرنے والی دیوار کے نیچے کھڑا ہے تو یہ تو نہیں کہ فرشتہ اپنے ہاتھوں سے اٹھا کر اُس کو دور لے جائے گا بلکہ اگر اُس شخص کا اُس دیوار سے بچنا مقدر ہے تو فرشتہ اس کے دل میں الہام کر دے گا کہ یہاں سے جلد کھسکنا چاہیے لیکن ستاروں اور عناصر وغیرہ کی حفاظت جسمانی ہے۔ منہ روح القدس کا کام روحانی زندگی اور روحانی روشنی دلوں میں ڈالنا ہے اس لئے نور اور روح رُوح القدس کا نام ہے۔ ملائک خواه جسمانی آفات سے بچاویں اور خواہ روحانی آفات سے دونوں حالتوں میں ان کا بچانا روحانی طور پر ہے الانعام : ۱۲۳ فاطر: ۲۳ الطارق :۲تا۵