ایک غلطی کا اِزالہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 218 of 822

ایک غلطی کا اِزالہ — Page 218

روحانی خزائن جلد ۱۸ ۲۱۴ ایک غلطی کا ازالہ نفی <mark>بروز</mark> سے اس آیت کی تکذیب لازم آتی ہے جسمانی خیال کے لوگوں نے کبھی اُس موعود کو حسن کی اولاد بنایا اور کبھی حسین کی اور کبھی عباس کی لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا صرف یہ مقصود تھا کہ وہ فرزندوں کی طرح اس کا وارث ہوگا، اس کے نام کا وارث ، اس کے خلق کا وارث ، اس کے علم کا وارث، اس کی روحانیت کا وارث اور ہر ایک پہلو سے اپنے اندر اس کی تصویر دکھلائے گا اور وہ اپنی طرف سے نہیں بلکہ سب کچھ اس سے لے گا اور اس میں فنا ہو کر اس کے چہرہ کو دکھائے گا۔ پس جیسا کہ ظلی طور پر اُس کا نام لے گا ، اُس کا خلق لے گا ، اُس کا علم لے گا ایسا ہی اس کا نبی لقب بھی لے گا کیونکہ <mark>بروز</mark>ی تصویر پوری نہیں ہو سکتی جب تک کہ یہ تصویر ہر ایک پہلو سے اپنے اصل کے کمال اپنے اندر نہ رکھتی ہو ۔ پس چونکہ نبوت بھی نبی میں ایک کمال ہے اس لئے ضروری ہے کہ تصویر <mark>بروز</mark>ی میں وہ کمال بھی نمودار ہو ۔ تمام نبی اس بات کو مانتے چلے آئے ہیں کہ وجود <mark>بروز</mark>ی اپنے اصل کی پوری تصویر ہوتی ہے یہاں تک کہ نام بھی ایک ہو جاتا ہے۔ پس اس صورت میں ظاہر ہے کہ جس طرح <mark>بروز</mark>ی طور پر محمد اور احمد نام رکھے جانے سے دو محمد اور دو احمد نہیں ہو گئے اسی طرح <mark>بروز</mark>ی طور پر نبی یا رسول کہنے سے یہ لازم نہیں آتا کہ خاتم النبیین کی مہر ٹوٹ گئی کیونکہ وجود <mark>بروز</mark>ی کوئی الگ وجود نہیں ۔ اس طرح پر تو محمد کے نام کی نبوت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک ہی محدود رہی ۔ تمام انبیاء علیہم السلام کا اس پر اتفاق ہے کہ <mark>بروز</mark> میں دوئی نہیں ہوتی کیونکہ <mark>بروز</mark> کا مقام اس مضمون کا مصداق ہوتا ہے کہ من تو شدم تو من شدی من تن شدم تو جاں شدی تا کس نه گوید بعد زیں من دیگرم تو دیگری لیکن اگر حضرت عیسی علیہ السلام دوبارہ دنیا میں آئے تو بغیر خاتم النبیین کی مہر توڑنے کے کیونکر دنیا میں آ سکتے ہیں۔ غرض خاتم النبیین کا لفظ ایک الہی مہر ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم