ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات — Page 514
۔میں اندر سے ٹوٹا ہوا ہوں اور دل و جان سے غلام ہوں۔مجھ پر لطف فرما کیونکہ میں تذلل کے ساتھ تیرے در پر حاضر ہوا ہوں۔دین احمد کا نور تیرے وجود پر کامل ہوا ہے۔تو چودھویں (صدی) میں آیا ہے اے میرے چودھویں کے کامل اور روشن تر چاند۔تو نے موافق پیشگوئی نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے وقت پر ظہور کیا ہے۔اے میرے بزرگ اور جلیل خدا کی رحمت تجھ پر سلامتی ہو۔دین حق کی مشکلات تیری وجہ سے آسان ہوگئیں تو خدائے کریم کے فضل سے تجدید دین کر رہا ہے۔تو نے مہربانی کرتے ہوئے میرے باطن کو بھی مسلمان کر دیا ہے اگر میں تیرے آستانہ پر جان نثار نہ کروں تو میں کافر ہوں صفحہ ۴۳۵۔کیا اچھا ہوتا اگر امت میں سے ہر ایک نور دین ہوتا۔یہی ہوتا اگر ہر دل نور یقین سے بھرا ہوتا صفحہ ۴۹۰۔روشن دل دانش مند کے نزدیک جَو بھر چاندی مٹی کے سینکڑوں ڈھیروں سے بہتر ہے