ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات — Page 512
صفحہ ۳۶۲۔وہ سر جو اس کے مبارک قدموں میں نہ پڑے مفت کا بوجھ ہے جسے کندھوں پر اٹھانا پڑتا ہے صفحہ ۳۶۴۔یہی بہتر ہے کہ میں اس کی راہ میں جان قربان کردوں اگر میں نہ رہوں تو دنیا کا کیا نقصان ہے صفحہ ۳۶۷۔جب تو دل والوں کی کوئی بات سنے تو مت کہہ اٹھ کہ غلط ہے۔اے عزیز ! تو بات نہیں سمجھ سکتا غلطی تو یہی ہے صفحہ ٹائٹل نشان آسمانی۔اس کتاب کا نام ’’نشان آسمانی‘‘ہے اگر ہو سکتا ہے تو اس کی نظیر لا۔یا تو اپنے صوفی کو باہر نکال یا پھر بدگمانی سے توبہ کر صفحہ ۳۸۱۔ان اشعار کا ترجمہ صفحہ ۳۹۵ تا ۴۰۱ میں آچکا ہے صفحہ ۳۸۴۔تیری زلفوں پر دھیان دینا کچے لوگوں کا کام نہیں کیونکہ ان زنجیروں کی نیچے آجانا حد درجہ کی چالاکی ہے صفحہ ۳۹۰۔ہر بات کا ایک وقت اور ہر نکتہ کا ایک مقام ہوتا ہے صفحہ ۳۹۱۔نبی اولیاء کی شکل میں جھلک دکھاتے ہیں۔ہر زمانہ میں ایک نئے روپ میں آتے ہیں صفحہ ۴۱۲۔اگرچہ کسی کو بھی متوجہ نہ کرسکے۔پیغام لے جانے والوں کی ذمہ داری پیغام پہنچانے تک ہے صفحہ ۴۱۶۔سائل کو چاہیے کہ وہ صبر کرنے والا اور برداشت کرنے والا ہو