ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 511 of 598

ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات — Page 511

صفحہ ۳۳۵۔اے جہاں کو ہدایت دینے والے مالک سچوں کو جھوٹوں کی (گرفت) سے رہائی بخش۔فساد کی وجہ سے دنیا میں آگ لگ گئی۔اے اہل جہان کے فریاد رس امداد کو پہنچ صفحہ ۳۴۴۔گندم سے گندم ہی اگتی ہے اور جو سے جو۔تو اپنے عمل کی پاداش سے غافل نہ ہو صفحہ ۳۴۵۔اے خدا۔اے زمین وآسمان کے مالک اے ہر مصیبت میں اپنی جماعت کی پشت وپناہ۔اے رحیم دستگیر اور رہنما اے وہ کہ تیرے ہاتھ میں فیصلہ اور حکم ہے۔زمین میں سخت شور برپا ہے اے جان آفریں ! اپنی مخلوقات پر رحم کر۔اپنی درگاہ سے کوئی فیصلہ کرنے والی بات ظاہر کر۔تا کہ جھگڑے اور فساد بند ہو جائیں صفحہ ۳۵۸۔اگر خدا بندہ سے خوش نہیں ہے تو اس جیسا کوئی حیوان بھی مردودنہیں۔اگر ہم اپنے ذلیل نفس کو پالنے میں لگے رہیں تو ہم گلیوں کے کتوں سے بھی بدتر ہیں۔اے خدا ! اے طالبوں کے رہنما۔اے وہ کہ تیری محبت ہماری روح کی زندگی ہے۔تو ہمارا خاتمہ اپنی رضا پر کر کہ دونوں جہان میں ہماری مراد پوری ہو صفحہ ۳۵۹۔دنیا اور اس کے لوگ سب شور وشر میں مصروف ہیں مگر تیرے طالب اور ہی مقام پر ہیں۔ان میں سے ایک کے دل کو ُتو نور بخشتا ہے اور دوسرے کو کیچڑ میں پھنسا ہوا چھوڑ دیتا ہے۔آنکھ، کان اور دل تجھ سے ہی روشنی حاصل کرتے ہیں۔تیری ذات ہدایت اور فیض کا سرچشمہ ہے صفحہ ۳۶۰۔اب تو اپنی غلطی پر ہزاروں عذر پیش کرے لیکن شادی شدہ عورت کے لئے کنوار پن کا دعویٰ زیب نہیں دیتا۔اگر تو عقل والا ہے تو جاگ اٹھ اگر ہمت والا ہے تو اپنا مقصد حاصل کرلے۔شاید پھر ایسے دن نہ مل سکیں