ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 506 of 598

ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات — Page 506

روحانی خزائن جلد۴ ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات تیرے کسی موذی مخالف پر کسی تنبیہہ کے نزول کی خبر دی جائے گی تو اُن سب باتوں میں جو کچھ تجھ سے ظہور میں آئیگا اور جو کچھ تو دکھائے گا، وہ میں بھی دکھلاؤں گا۔ تو ایسا معارضہ کسی مخالف سے ہرگز ممکن نہیں اور ہرگز مقابل پر نہیں آئیں گے کیونکہ اُن کے دل شہادت دے رہے ہیں کہ وہ کذاب ہیں۔ انہیں اس سچے خدا سے کچھ بھی تعلق نہیں کہ جو راستبازوں کا مددگار اور صدیقوں کا دوست دار ہے۔ جیسا کہ ہم پہلے بھی کسی قدر بیان کر چکے ہیں۔ وَهَذَا أَخِرُ كَلامِنَا وَالْحَمْدُ لِلَّهِ اَوَّلًا وَّاخِرًا وَّ ظَاهِرًا وَّ بَاطِئًا - هُوَ مَوْلَانَا نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ الْوَكِيل -