ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 466 of 598

ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات — Page 466

روحانی خزائن جلده ۴۶۶ ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات وَإِنْ يَرَوْا كُلَّ آيَةٍ لَا يُؤْمِنُوْا بِهَا حَتَّى إِذَا جَاءُوكَ يُجَادِلُونَكَ ، وَإِذَا جَاءَتْهُمْ آيَةٌ قَالُوْا لَنْ نُّؤْمِنَ حَتَّى نُؤْتَى مِثْلَ مَا أُوتِيَ رُسُلُ اللَّهِ اللَّهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ قُلْ إِنِّى عَلَى بَيْنَةِ مِنْ رَّبِّ وَكَذَّبْتُمْ بِهِ مَا عِنْدِي مَا تَسْتَعْجِلُونَ بِهِ إِنِ الْحُكْمُ إِلَّا لِلهِ يَقُضُ الْحَقَّ وَهُوَ خَيْرُ الْفَصِلِينَ " قدْ جَاءَكُمْ بَصَابِرُ مِنْ رَّبِّكُمْ ۚ فَمَنْ أَبْصَرَ فَلِنَفْسِهِ ۚ وَ مَنْ عَمِيَ فَعَلَيْهَا وَمَا اَنَا عَلَيْكُمْ بِحَفِيظٌ وَيَسْتَعْجِلُوْنَكَ بِالْعَذَابِ قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِكُمْ اَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا و يُذِيقَ بَعْضَكُمْ بَأسَ بَعْضٍ وَقُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ سَيُرِيكُمْ أَيْتِهِ فَتَعْرِفُونَهَا قُل لَّكُمْ مِيْعَادُ يَوْمٍ لَّا تَسْتَأْخِرُونَ عَنْهُ سَاعَةً وَلَا تَسْتَقْدِمُوْنَ وَيَسْتَنْبِتُونَكَ أَحَقُّ هُوَ قُلْ إِلَى وَرَبِّي إِنَّهُ لَحَقُّ وَمَا أَنْتُمْ بِمُعْجِزِيْنَ ۔ سَنُرِيهِمْ أَيْتَنَا فِي الْآفَاقِ وَفِي أَنْفُسِهِمْ حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُ الْحَقُّ خُلِقَ الْإِنْسَانُ مِنْ عَجَلٍ سَأُورِيكُمْ أَيْتِي فَلَا تَسْتَعْجِلُونِ " یعنی یہ لوگ تمام نشانوں کو دیکھ کر ایمان نہیں لاتے ۔ پھر جب تیرے پاس آتے ہیں تو تجھ سے لڑتے ہیں اور جب کوئی نشان پاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم کبھی نہیں مانیں گے ۔ جب تک ہمیں خود ہی وہ باتیں حاصل نہ ہوں جو رسولوں کو ملتی ہیں ۔ کہہ میں کامل ثبوت لے کر اپنے رب کی طرف سے آیا ہوں اور تم اس ثبوت کو دیکھتے ہو اور پھر تکذیب کر رہے ہو ۔ جس چیز کو تم جلدی سے مانگتے ہو ( یعنی عذاب ) وہ تو میرے اختیار میں نہیں۔ حکم اخیر صادر کرنا تو خدا ہی کا منصب ہے، وہی حق کو کھول دے گا اور وہی خیر الفاصلین ہے جو ایک دن میرا اور تمہارا فیصلہ کر دے گا۔ خدا نے میری رسالت پر روشن نشان تمہیں الانعام: ۲۶ الانعام: ۱۲۵ الانعام: ۵۸ ۴ الانعام: ۱۰۵ ۵ العنكبوت: ۵۴ انعام ۶۶ ك النمل : ۹۴ سبا ۳۱ یونس : ۵۴ ا حم السجدة: ۵۴ الانبياء: ۳۸