ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 444 of 598

ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات — Page 444

روحانی خزائن جلدم ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات کیونکہ لا نافیہ اس آیت میں جو کہ جنس ہے کل جنس کی نفی کرتا ہے ) اس کے رب سے ۔ اور سورہ بنی اسرائیل میں بھی۔ اور ہم نے موقوف کیں نشانیاں بھیجنی کہ اگلوں نے ان کو جھٹلایا ۔ اس سے صاف ظاہر ہے خدا نے کوئی معجزہ نہیں دیا۔ حقیقت میں اگر کوئی ایک معجزہ ملتا تو وہ نبوت اور قرآن پر متشکی نہ ہوتے۔ سوم : اگر محمدصلی اللہ علیہ وسلم پیغمبر ہوتے تو اس وقت کے سوالوں کے جواب میں لاچار ہو کر یہ نہ کہتے کہ خدا کو معلوم یعنی مجھ کو معلوم نہیں اور اصحاب کہف کی بابت ان کی تعداد میں غلط بیانی نہ کرتے اور یہ نہ کہتے کہ سورج چشمہ دلدل میں چھپتا ہے یا غرق ہوتا ہے حالانکہ سورج زمین سے نو کروڑ حصہ بڑا ہے وہ کس طرح دلدل میں چھپ سکتا ہے۔ نوٹ : - حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے عبد اللہ جیمز کے تیرے سوال کو (غالبا اس کی اہمیت کے پیش نظر ) دوسرا سوال قرار دے کر اس کا جواب دیا ہے اور دوسرے سوال کو آخر میں رکھا ہے۔ جبکہ حضرت خلیفہ ایسیح الاول رضی اللہ عنہ نے عبد اللہ جیمز کے سوالات کی ترتیب کو قائم رکھا ہے۔(ناشر)