رسالہ درود شریف

by Other Authors

Page 85 of 169

رسالہ درود شریف — Page 85

۱۵۱ 3 احادیث نبویه درباره درود شریف فضائل و برکات درود شریف رساله و رود جو آنحضرت پر درود بھیجے اس پر اللہ تعالیٰ درود بھیجتا ہے عن أبي هريرة رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عَنْ ى رَسُولَ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ صَلَّى عَلَى وَاحِدَةً صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ عشرا (صحیح مسلم) ترجمہ :۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت نے فرمایا ہے۔جو شخص مجھ پر ایک بار درود بھیجے گا اس پر اللہ تعالیٰ دس بار درود بھیجے گا۔یعنی اللہ تعالیٰ اس کی کو تاہیاں معاف کر دے گا۔اور ان کے شرسے اسے محفوظ رکھے گا۔اسے عظمت در فعت بخشے گا۔اسے خیرو برکت نصیب کرے گا۔اس کے اچھے مقاصد کو پورا کرے گا۔اس کے مستقبل کو سنوار دے گا۔اسے اپنی رحمت کا مورد بنائے گا اور اسے ناپسندیدہ باتوں سے پاک کر کے اور پسندیدہ امور سے آراستہ کر کے خود اس کی مدح و ثنا کرے گا۔اور اپنے ملائکہ اور اپنے پاک بندوں کی زبان سے بھی اس کی ستائش کرائے گا جیسا کہ اس لفظ کے معنوں سے ظاہر ہے)۔اس کی طرف رہنمائی کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔۔اگر خواهی که حق گوئد ثانیت بشو از دل شاخوان محمد یعنی اگر تم چاہتے ہو۔کہ اللہ تعالیٰ تمہاری مدح و ثنا کرے۔تو تم بچے دل