رسالہ درود شریف — Page 3
عزیزوں نے بھی معقول حصہ لیا۔عزیزم محمد اعظم صاحب اکسیر نے تیاری کے سلسلہ میں عملی طور پر غیر معمولی محنت کی۔مکرم سید عبدالحی صاحب نے طباعت کا انتظام و اہتمام فرمایا۔اسی طرح مختلف مراحل میں جن دوستوں نے کمپوزنگ، عربی عبارت پر اعراب لگانے اور پروف ریڈنگ میں حصہ لیا، اللہ تعالیٰ ان سب کی خدمت قبول فرمائے اور رسالہ درود شریف" کی اشاعت کو آنحضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر کثرت سے دا پڑھا جانے کی تحریک کا ذریعہ بنائے۔آمین۔محمد احمد عفی عنہ درود بد الله الرحمن الرحي نَحْمَدُهُ وَتُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَ عَلَى أَلِم بِمَا الْمَسِيحِ الْمَوْ مُوْدِمَعَ التَّعْلِيمِ گزارش بحضور سید ناو امامنا حضرت خلیفہ المسیح ثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سید نا وابن سید نا السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکامیه خاکساران جن کے نام ذیل میں درج ہیں۔اس رسالہ کو حضور کی خدمت میں بطور ہدیہ پیش کر کے حضور سے اس دعا کی درخواست کرتے ہیں۔کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل اور رحم سے اور اپنی ستاری سے اسے ہم سب کی طرف سے قبول فرمائے۔اور اس میں ایسی برکت ڈال دے۔کہ اس کے ذریعہ سے تمام عالم میں آنحضرت کے احسانات کو یاد کر کے نہایت محبت اور کمال اخلاص سے آپ پر آپ کے مدارج اور مراتب کی ترقی کے لئے اور آپ کی کامیابیوں کے واسطے درود اور سلام بھیجنے کی ایک نہایت پر زور اور کبھی نہ ختم ہونے والی اور ہر آن میں بے حد ترقی کرنے والی تحریک پیدا ہو جائے جو ابد الاباد تک روز افزوں طور پر جاری رہے۔اور راوند کریم آپ پر اپنی کامل برکات نازل کرے اور آپ کو تمام عالم کے لئے سرچشمہ برکتوں کا بنادے۔اور آپ کی بزرگی اور آپ کی شان و شوکت اس عالم اور اس عالم میں ظاہر کرے۔اور آپ کا جلال دنیا اور