رسالہ درود شریف

by Other Authors

Page 77 of 169

رسالہ درود شریف — Page 77

ر ساله درود شریف أمْرِ تُبَارَكَ يُجْعَلُ فِيْهِ لکھا ہوا تھا۔خاکسار مرتب رسالہ ھذا عرض کرتا ہے کہ مسجد مبارک کی مغربی اور مشرقی دیوار پر لکھے ہوئے کلمات طیبات اور آیات کریمہ کے متعلق مکرمی صوفی نبی بخش صاحب کے اس بیان کی تصدیق مکرمی پیر سراج الحق صاحب نعمانی۔میر مهدی حسن صاحب حافظ مختار احمد صاحب شاہجہانپوری اور حضرت مولوی شیر علی صاحب کے ذریعہ سے بھی ہو گئی ہے۔اور یہ بات حدیقین تک پہنچ گئی ہے۔کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں مغربی دیوار پر درود شریف بالفاظ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَالِ مُحَمَّدٍ وَ بَارِك وَسَلَّمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌی لکھا ہوا تھا درود شریف کے فضائل بیان فرموده حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام درود شریف و استغفار اور نماز بہترین وظیفہ ہے ایک شخص نے بیعت کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں عرض کیا۔کہ حضور مجھے کوئی وظیفہ بتا ئیں۔اس پر حضور نے فرمایا کہ ”نمازوں کو سنوار کر پڑھو۔کیونکہ ساری مشکلات کی یہی کنجی ہے۔اور اس میں ساری لذت اور خزانے بھرے ہوئے ہیں۔صدق دل سے روزے رکھو۔صدقہ و خیرات کرو۔درود و استغفار پڑھا کرو۔" (الحکم جلد ۲۸۳۷ فروری ۱۹۰۳ء) ۱۳۵ رساله درود شریف درود شریف میں آنحضرت امی کے احسانات کی شکر گزاری ہے (۱) فَأَيُّهَا النَّاسُ صَلُّوا وَسَلِّمُوا عَلَى رَسُولٍ حُشِرَ النَّاسُ عَلى قَدَمِهِ وَجُذبُوا إِلَى الرَّةِ الرَّحِيمِ الْمَتَانِ الَّذِى اَخْرَجَ خَلْقًا كَثِيرًا مِنَ الْمَفَاوِزِ الْمُهْلِكَةِ المُبَرِحَةِ إِلى رَوْضَاتِ الْاَ مَن وَالْآمَانِ وَشَجَّعَ قُلُوبًا مزؤُدَةٌ - وَقَوَّى هِمَمَّا مَجْهُودَةٌ وَابْدَعَ انْوَارًا مَفَفُوْدَةٌ وَ جَاءَ بِابْهَى الدُّرَرِ وَ الْيَوَاقِيْتِ وَالْمَرْجَانِ وَأَصَّلَ الْأَصُولَ وَادَّبَ الْعُقُولَ وَ نَجى كَثِيرًا مِنَ النَّاسِ مِنْ سَلَاسِلٍ الْكُفْرِ وَالضَّلَلةِ وَالطَّغْيَانِ وَ سَقَى الْمُؤْمِنِينَ الْمُسْلِمِيْنَ الرَّاغِيْنَ فِي خِيَرِهِ كَأَسَ الْيَقِينِ وَ السَّكِينَةِ وَالْإِطْمِيْنَانِ وَ عَصَمَهُمْ مِنْ طُرُقِ الشَّرِّ وَ الْفَسَادِ وَ الْخُسْرَانِ وَ هَدَاهُمْ إِلَى جَمِيعِ سُبُلِ الْخَيْرِوَ السَّعَادَةِ وَالْإِحْسَانِ" (آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۴) پس اے لوگو اس رسول پر درود اور سلام بھیجو۔جس کے قدم پر تمام لوگوں کو جمع کیا گیا۔اور وہ اپنے خداوند رحیم ومنان کی طرف کھینچے چلے آئے۔جس نے بہت سی مخلوق کو مملک اور پر مشقت جنگلوں سے نکال کر امن وامان کے سبزہ زاروں اور باغوں میں پہنچایا۔اور دہشت زدہ دلوں کو دلیری اور بہادری بخشی۔اور تھک کر چور ہو چکی ہوئی ماندہ ہمتوں کو قوی کیا اور مفقود ہو چکے ہوئے انوار کو موجود کر دیا۔اور حقائق و معارف کے نہایت درخشاں اور خوبصورت موتی اور یا قوت اور مرجان لایا۔اور اصول قائم