رسالہ درود شریف

by Other Authors

Page 23 of 169

رسالہ درود شریف — Page 23

رساله و ۲۶ وَيَهْدِيهِمْ إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمَ (مائده :) اے اہل کتاب تمہارے پاس ہمارا (موعود) رسول آگیا ہے۔جو تمہیں (تمہاری) کتاب کی بہت سی باتیں جنہیں تم چھپاتے تھے کھول کر بتاتا ہے۔اور تمہاری بہت سی (قابل مواخذہ) باتیں (تمہیں) معاف کر دیتا ہے (دیکھو!) تمہارے پاس اللہ کا ایک نور آگیا ہے۔اور (نیز) ایک روشن کتاب (آگئی ہے جس کے ذریعہ سے اللہ ان لوگوں کو جو اس کی خوشنودی کے مطابق چلتے ہیں۔سلامتی کی راہیں دکھاتا اور اپنے دیے ہوئے) علم کے ذریعہ سے انہیں تمام قسم کی ظلمتوں سے نکال کر نور میں لاتا اور ایک راہ راست پر قائم کر دیتا ہے۔(9) قُلْ إِنَّ صَلاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَتِ الْعَلَمِينَ لَا شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ (انعام: ۱۶۳) (اے ہمارے رسول لوگوں سے) کہہ دو۔کہ میری نماز اور میری عبادت اور میرا جینا اور میرا مرنا (سب) اللہ کے لئے ہے۔جو (تمام اقوام اور تمام مخلوقات کا رب ہے۔اس کا کوئی بھی شریک نہیں۔اور مجھے یہی حکم دیا گیا ہے اور میں (اس کا سب سے اول (مرتبہ پر) فرمانبردار ہوں (۱۰) الَّذِيْنَ يَتَّبِعُونَ الرَّسُولَ النَّبِيُّ الْأُمِّيُّ الَّذِي يَجِدُونَهُ مكتوبا عندَهُمْ فِي التَّوْرَةِ وَالْإِنْجِيلِ يَأْمُرُهُمْ بِالْمَعْرُوفِ وَ ينههُمْ عَنِ الْمُنكَرِ وَ يُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَاتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهُمُ رساله درود شریف الخَبَائِثَ وَيَضَعُ عَنْهُمْ اِصْرَهُمْ وَالأغْلاَلَ الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهِمْ فَالَّذِينَ آمَنُوا بِهِ وَعَزَرُوهُ وَنَصَرُوهُ وَاتَّبَعُوا النُّور الَّذِى أَنْزِلَ مَعَةَ أولئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ - قُلْ يَاتِهَا النَّاسُ اِنّى رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِي وَيُمِيتُ فَامِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ النبي الأمي الذي يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَكَلِمَتِهِ وَاتَّبِعُوهُ لَعَلَّكُمْ هتَدُونَ (اعراف ۱۵۸ تا ۱۵۹) جو اس امی رسول اور نبی کی پیروی کرتے ہیں۔جس (کے ذکر) کو وہ اپنے ہاں تو رات اور انجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں۔جو انہیں اچھی باتوں کی طرف بلاتا اور بری باتوں سے روکتا ہے۔اور پاکیزہ چیزوں کو ان کے لئے حلال ٹھیرا تا اور بری چیزوں کو ان پر حرام قرار دیتا ہے۔اور ان کے بوجھوں کو ان پر سے اتارتا ہے۔اور ان پھندوں کو بھی ان سے دور کرتا ہے) جن میں وہ پڑے ہوئے تھے۔سو جو لوگ اس پر ایمان لاتے ہیں۔اور اس کی تعظیم و تکریم کرتے اور اس کی مدد کرتے ہیں۔اور جو نور اس کے ساتھ اتارا گیا ہے۔اس کی پیروی کرتے ہیں۔وہی کامیاب ہوں گے (اے رسول! لوگوں سے) کہہ دو۔کہ میں اللہ کی طرف سے جو آسمانوں اور زمین کا مالک ہے۔تم سب کی طرف رسول ہوں۔اس کے سوا کوئی بھی چیز پرستش کے قابل نہیں ہے۔وہ جلاتا ہے اور مارتا ہے۔پس تم اللہ پر اور اس کے اس امی رسول اور نبی پر جو اللہ پر اور اس کی تمام باتوں پر ایمان رکھتا ہے۔ایمان لاؤ۔اور اس کی پیروی کرو۔تا کہ تم ہدایت پاؤ۔