رسالہ درود شریف — Page 158
رساله درود شریف مخص ۲۹۶ صلوۃ یعنی درود ہی رکھا گیا ہے۔چنانچہ بہت سی احادیث صحیحہ بتاتی ہیں کہ جو آنحضرت پر درود بھیجے۔اس پر اللہ تعالی درود بھیجتا ہے اور بہت سی احادیث میں آتا ہے کہ اس پر اللہ تعالی کے فرشتے درود بھیجتے ہیں۔اور چونکہ خدا تعالی کا درود اور فرشتوں کا درود لازم و ملزوم ہیں اس لئے ان تمام احادیث کا مدعا ایک ہی ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ واسلام کے بعض ارشادات سے مفہوم ہوتا ہے کہ فرشتے انہی لوگوں پر درود بھیجتے ہیں جو آنحضرت مسلم کی اتباع میں خارق عادت طور پر صدق و صفا اختیا بہ کریں۔چنانچہ حضور کشتی نوح کے صفحہ ۷۵ پر فرماتے ہیں۔ہمارے نبی ﷺ کی انسانیت اس قدر زیر دست ہے کہ روح القدس کو بھی انسانیت کی طرف کھینچ لائی۔پس تم ایسے برگزیدہ نبی کے تابع ہو کر کیوں ہمت ہارتے ہو۔تم اپنے وہ نمونے دکھلاؤ جو فرشتے بھی آسمان پر تمہارے صدق وصفا سے حیران ہو جائیں۔اور تم پر درود بھیجیں"۔پس معلوم ہوا کہ درود کے برکات صحیح طور پر اسی وقت ظہور میں آتے ہیں جب درود بھیجنے والا صدق وصفا کے ساتھ آنحضرت امام کا تابع بھی ہو۔اور اس کی اتباع نبوی محض نمائشی نہ ہو۔بلکہ سچی اور دلی ہو۔واللہ اعلم حصول تقویٰ کے لئے درود شریف کے ساتھ استعانت کا حکم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کشتی نوح کے آخر میں آیت وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوة و آيت صَلُّوا عَلَيْهِ وسلّمُوا تَسْلِيمًا کے ماتحت حصول تقویٰ کے لئے درود شریف کا رساله درود شریف وسیلہ اختیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے فرماتے ہیں:۔يُعِبَادَ اللهِ أذَكِّرُكُمْ أَيَّامَ اللَّهِ وَاذَكَرُكُمْ تَقْوَى الْقُلُوبِ إِنَّهُ مَنْ يَأْتِ رَبَّهُ مُجْرِمًا فَإِنَّ لَهُ جَهَنَّمَ لا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْي فَلَا تُخْلِدُوا إِلَى زِينَةِ الدُّنْيَا وَزُوْرِهَا وَاتَّقُوا اللَّهُ وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوة إِنَّ اللَّهَ وَمَلَئِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ نَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلّمُوا تَسْلِهما اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَ بَارِكَ وَسَلَّمُ (کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۸۵) اے اللہ کے بندو۔میں تمہیں اللہ کی گرفت) کے دن یاد دلاتا اور دلوں کے تقویٰ کی طرف متوجہ کرتا ہوں۔یاد رکھو کہ جو شخص مجرم بن کر اپنے رب کے حضور پیش ہو۔اس کے لئے دوزخ ہے۔وہ اس میں نہ مرے گا اور نہ جئے گا۔اس لئے تم دنیا کی زینت اور اس کی جھوٹی آب و تاب کی طرف مت جھکو۔اور اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرو۔اور (اس کے لئے) صبر اور صلوہ (درود) کے ذریعہ سے (اللہ تعالٰی سے مدد مانگو۔اللہ تعالٰی اور اس کے تمام فرشتے اس نبی پر درود بھیجتے ہیں۔پس اے مومنو! تم (بھی) اس پر نہایت عمدگی کے ساتھ درود اور سلام بھیجا کرو۔اے اللہ ! محمد پر اور آل محمد پر درود اور برکات اور سلام بھیج۔