رسالہ درود شریف — Page 12
ر ساله درود شریف حمد اللی و مناجات از حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بزبان عربی يَا مَنْ أَحَاطَ الْخَلْقَ بِالْأَلاء نُثْنِي عَلَيْكَ وَ لَيْسَ حَوْلُ ثَنَاءِ اے وہ ذات جس کی نعمتیں تمام مخلوق پر حاوی ہیں ہم تیری تعریف کرتے ہیں اور (حق یہ ہے کہ ہمیں تیری ثنا کی طاقت ہی نہیں۔انت الملاذُ وَ اَنْتَ كَهُفُ نُفُوسِنَا في هَذِهِ الدُّنْيَا وَ بَعْدَ فَنَاءِ تو ہی ہمارے لئے پناہ ہے اور تو ہی ہماری جانوں کے لئے جائے پناہ ہے اس دنیا میں بھی اور موت کے بعد بھی۔إِنَّا رَبَّيْنَا فِي الظُّلامِ مُصِيبَةٌ فَارْحَمْ وَ اَنْزِلْنَا بِدَارِ ضِيَاءٍ ہم نے تاریکیوں میں سخت مصیبت اٹھائی ہے پس تو رحم فرما اور ہمیں روشنی کے مقام میں اتار۔تَعْفُو عَنِ الذَّنْبِ الْعَظِيمِ بِتَوْبَةٍ تُنجى رِقَابَ النَّاسِ مِنْ أَعْبَاء تو رحمت کے ساتھ رجوع فرما کر بڑے سے بڑے گناہ معاف کر دیا کرتا ہے۔تو لوگوں کی گردنوں کو طرح طرح کے بوجھوں سے نجات دیتا ہے۔أنتَ الْمُرَادُ وَ انْتَ مَطْلُبُ مُهْجَتِى و عَلَيْكَ كُلِّ تَوَكَّلِى وَ رَجَانِي رساله درودش تو ہی میرا مطلوب ہے اور تو ہی میری روح کی مراد ہے اور تجھی پر میرا تمام بھروسہ اور امید ہے۔إني أموتُ وَ لَا يَمُوتُ مَحَبَّنِي يُدرى بِذِكْرِكَ فِي التُّرَابِ نِدَائِي مجھے پر تو موت کا وقت آئے گا مگر میری محبت پر کبھی موت نہیں آئے گی تیرے ذکر کی آواز میری قبر سے بھی آتی رہے گی۔مَا شَاهَدَتْ عَيْنِي كَمِثْلِكَ مُحْسِنًا يا وَاسِعَ الْمَعْرُوفِ ذَا النُّعَمَاءِ میری آنکھوں نے تجھ سا کوئی محسن نہیں دیکھا۔اے وسیع احسان کرنے والے اور بے حد کرم کرنے والے! لَمَّا رَأَيْتُ كَمَالَ لُطْفِكَ وَ النَّدَى ذَهَبَ الْبَلاءُ فَمَا أُحِسُّ بَلَائِي جب میں نے تیری حد درجہ کی مہربانی اور بخشش دیکھی تو میری سبب تکلیفیں جاتی رہیں۔حتی کہ مجھے اپنی کوئی تکلیف یاد تک بھی نہیں۔من الرحمن - روحانی خزائن جلد 9 صفحہ ۱۶۹)