رسالہ درود شریف

by Other Authors

Page 76 of 169

رسالہ درود شریف — Page 76

رساله درود شریف (۴) (مکتوب بنام چودھری اله داد صاحب مرحوم) بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ۔صادق آن باشد که ایام بلا می گزارد با محبت باوفا۔ہر ایک مرضی الہی پر صبر کرنا اور اپنے مولا سے کامل تعلق اور گاڑھا پیوند کرنا چاہئے۔اور مخالفین کی کوئی پروانہ کرنی چاہئے۔متوکل علی اللہ رہنا چاہئے۔درود۔استغفار و تلاوت قرآن مجید میں لگے رہنا بہتر ہے۔خدا تعالیٰ وہ دن لاتا ہے کہ مخالف روسیاہ اور موافق مسرور و سر خرو ہوں گے۔آپ کے واسطے دعا کی گئی ہے۔خدا تعالیٰ ہر بلا سے نجات دے۔والسلام جولائی ۱۸۹۷ء " (البدر جلد ۲ نمبر ۳۶ صفحه ۲۸۷) (۵) روایت حضرت شاہزادہ حاجی عبدالمجید خانصاحب لدھیانوی مبلغ طهران ملک ایران رضی الله عنه ماخوذ از مکتوب شاہزادہ صاحب ممدوح بطرف حضرت پیر منظور محمد صاحب مصنف قاعده سیسرنا القرآن آمده از طهران مورخہ ۲۸ دسمبر ۱۹۲۶ء۔حضرت شاہزادہ صاحب رضی اللہ عنہ لکھتے ہیں:۔” جب یہ عاجز حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت کر چکا۔تو حضور نے فرمایا کہ مشکلات کے وقت بعد از نماز عشاء دو رکعت نماز قضائے حاجت ادا کر کے سو دو سو دفعہ یا اس سے کم و بیش استغفار اور ایسا ہی سو دو سو دفعہ یا کم و بیش درود شریف پڑھ کر خوب دعا مانگو۔اللہ تعالیٰ حاجتوں کو نہیں انکاوے گا۔چنانچہ ہر رات بندہ ایسا ہی کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ خواب میں لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا کے ماتحت حل مشکلات اور قضائے حاجات کی بشارت ۱۳۳ رساله درود شریف دے دیتا ہے۔اور دن میں اس کا ظہور ہو جاتا ہے فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذلك" (۱) (روایت صوفی نبی بخش صاحب متوطن راولپنڈی) صوفی نبی بخش صاحب سابق کلرک ریلوے لاہور نے میرے پاس بیان کیا۔کہ مجھے ۱۸۸۶ء میں ایک مشکل کے وقت نماز عشاء کے بعد تین سو بار درود شریف پڑھنا الہاما بتایا گیا۔جس پر عمل کرنے سے امید سے بڑھ کر کامیابی ہوئی۔اس کے بعد جلد ہی بیعت کرنے پر میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں اس واقعہ کا ذکر کیا۔حضور نے فرمایا۔ہاں ٹھیک ہے۔مگر اس کے ساتھ تین سو بار استغفار کا اضافہ کریں۔اور عشاء کی نماز کے بعد اسے پڑھا کریں۔میں نے کچھ دن تو ایسا کیا۔مگر اس طرح سے رات کو نیند پوری نہیں ہوتی تھی۔اور ملازمت کی وجہ سے دن کو سونے کا موقع نہیں ملتا تھا۔اس لئے میں نے اس مشکل کو حضور کی خدمت میں پیش کیا۔حضور نے فرمایا۔اس کا اصل وقت تو وہی (بعد از نماز عشاء) ہے مگر آپ صبح کی نماز کے بعد پڑھ لیا کریں۔اور انہی ایام میں میں نے مسجد مبارک مین مغربی دیوار پر مَنْ دَخَلَهُ كَانَ أَمِنَّا - (آيت) إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللَّهِ الْإِسْلَامُ وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا (پوری آیت) اور پھر درود شریف بالفاظ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَ الِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكَ وَسَلَّمْ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ لکھا ہوا دیکھا جو حضور نے خود لکھوایا تھا) اس لئے میں اس وقت سے یہی درود پڑھتا ہوں۔اور اس وقت اس مسجد کے غسل خانہ کی مشرقی دیوار پر (جواب حجرہ بنا ہوا ہے۔اور جس کی یہ مشرقی دیوار گول کمرہ کے اوپر کی مغربی دیوار ہے الهامی فقره مُبَارَكَ وَمُبَارِك وَكُل