رسالہ درود شریف — Page 61
۱۰۳ رساله درود شریف اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّحِيمِ و لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَ عَلَى الِهِ سِيَّمَا المَسِيحِ الْمَوْعُودِ مَعَ التَّسْلِيمِ اَللّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلَّمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ درود شریف درود شریف کے متعلق قرآن کریم میں حکم إن الله وملكتة يُصَلُّون على النبي يايها الذين امنوا صَلّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا (احزاب : ۵۷) " خدا اور اس کے سارے فرشتے اس نبی کریم پر درود بھیجتے ہیں۔اے ایماندارو تم بھی اس پر درود بھیجو۔اور نہایت اخلاص اور محبت سے سلام کرو " (براہین احمدیہ حصہ سوم روحانی خزائن جلد، صفحه ۲۴۱) " اس آیت سے ظاہر ہوتا ہے۔کہ رسول اکرم ( م ) کے اعمال ایسے تھے۔کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی تعریف یا اوصاف کی تحدید کرنے کے لئے کوئی لفظ خاص نہ فرمایا۔لفظ تو مل سکتے تھے۔لیکن خود استعمال نہ کئے۔یعنی آپ کے اعمال صالحہ کی تعریف تحدید سے بیرون تھی۔اس قسم کی آیت کسی