رسالہ درود شریف

by Other Authors

Page 153 of 169

رسالہ درود شریف — Page 153

رساله درود شریف ان انبیاء علیہم السلام میں سے اپنی خصوصیت ذاتی کے لحاظ سے کوئی زندہ نہیں۔یہ زندگی اور ابدی زندگی آنحضرت میر کے سوا کسی کو نہیں ملی۔جو اپنی خصوصیت ذاتی کے لحاظ سے زندہ جاوید ہیں۔(نوٹ) آنحضرت کی ابدی زندگی کا ایک ثبوت یہ بھی ہے کہ نمازوں میں ہمیشہ کے لئے السّلامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ کے الفاظ رکھے گئے۔ورنہ آپ وصیت فرما دیتے کہ میرے بعد ایسا نہ کہا جائے۔اور جو لوگ بعد میں ان الفاظ کی بجائے السلام علی النبی کہنے لگے تھے۔ان کی یہ اجتہادی غلطی تھی۔اور غالباً اسی کے ازالہ کے لئے حضرت عمر نے ایک خطبہ جمعہ میں لوگوں کو اصل الفاظ تشہد کی طرف توجہ دلائی تھی۔وَاللهُ أَعْلَمُ بالصواب۔(نوٹ از مرتب رساله ) جیسا کہ میں نے ابھی کہا آپ کی زندگی اور تعظیم و جلال کا سب سے بڑا نشان جو ابتدا سے انتہا تک فضیلت بتاتا ہے ، آپ کا نام مبارک ہے یعنی محمد واحمد۔یہ دونوں نام ہمیشہ کی زندگی ، فضیلت اور اکرام پر دلالت کرتے ہیں۔جو آنحضرت میاں ای میل کے لئے مخصوص ہے۔محمد کا لفظ ظاہر کرتا ہے کہ آسمان پر بھی یہی مقدر ہوا اور زمین پر بھی یہی مقرر ہوا کہ آپ کی تعریف کی جاوے۔اس سے صاف پایا جاتا ہے کہ آپ میں ایک ابدی زندگی کا نشان موجود ہے کیونکہ اگر مثلا دو سو یا تین سو برس بعد آپ کا نشان مٹ جاتا تو محمد (صیغہ مبالغہ کا) موزون نہ ہوتا۔لیکن اللہ کا رکھا ہوا نام ضروری تھا کہ ہر زمانہ میں زندہ رہتا۔احمد کے لفظ میں بھی اسی کی طرف اشارہ ہے کہ جو طریقہ اور جو ذریعہ اللہ تعالی کی لاشریک محمد کا آپ لائے ہیں وہ بھی ابدی ہے اور جو ستائش اللہ ۲۸۷ رساله درود تعالی نے اس کے عوض میں آپ کی کی ، وہ بھی ابدی ہے۔یہ چھوٹی سی بات نہیں۔جس قدر نام نبیوں کے ہیں ان کو یاد کرو اور ان پر غور کرو کہ کیا کسی نام میں کوئی ایسی پیشگوئی ہے جیسی آنحضرت امی کے ناموں میں پائی جاتی ہے۔اس طرح پر یہ بڑی عظیم الشان فضیلت ہے آپ کی کل مقربوں اور راستبازوں پر۔پھر اس زندگی کے ماتحت عظیم الشان بات یہ ہے کہ آپ کے آثار موجود ہیں جیسے آپ کا دین محفوظ ہے، ویسے ہی آپ کی پیدائش کا مقام، سونے کا مقام ، لڑائی کی جگہ اور آخری آرام کرنے کی جگہ بھی بدستور محفوظ ہے۔یہ چھوٹی سی بات نہیں کہ کتاب محفوظ مولد محفوظ مدفن محفوظ۔یہ فضیلت ایسی فضیلت ہے کہ خدا پکار کر کہہ رہا ہے کہ لاریب آپ افضل الموجودات ہیں۔۔- پھر منجملہ ان تمام باتوں کے جو آپ کی زندگی پر دلالت کرتی ہیں۔خدا نے جو اپنے فضل سے چاہتا ہے کہ آپ ہمیشہ زندہ رہیں۔اس کیلئے یہ سبب بھی پیدا کیا ہے کہ إِنَّ اللهَ وَمَلَئِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ - آسمان پر ایک جوش رہتا ہے اس امر کے لئے کہ آنحضرت میم کے مراتب اور مدارج میں ترقی ہو۔اور آپ کی کامیابیاں بڑھیں۔اس لئے خود اللہ تعالیٰ اور اس کے ملائکہ آنحضرت مینی پر درود بھیجتے ہیں۔اب دیکھو کہ چھوٹے سے چھوٹے مومن کی دعا بیکار نہیں جاتی۔اور جو مَنْ يَعْمَلُ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ کے موافق چھوٹی سی نیکی بھی کسی کی ضائع نہیں کرتا۔تو خود ملائکہ کی دعاؤں کو اور اپنے درود کو کیونکر ضائع کر دے گا۔اس سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ ہر ساعت آپ کے مدارج اور مراتب میں کس