رسالہ درود شریف

by Other Authors

Page 84 of 169

رسالہ درود شریف — Page 84

رساله درود شریف کسی تعداد کی پابندی ضروری نہیں۔اخلاص اور محبت اور حضور اور تضرع سے پڑھنا چاہئے اور اس وقت تک ضرور پڑھتے رہیں۔کہ جب تک ایک حالت رفت اور بے خودی اور تاثر کی پیدا ہو جائے۔اور سینہ میں انشراح اور ذوق پایا جائے۔" (مکتوبات حصہ اول صفحہ ۱۸) نیزار شاد: " کسی تعداد کی شرط نہیں۔اس قدر پڑھا جائے۔کہ کیفیت صلوٰۃ سے دل مملو ہو جائے۔اور ایک انشراح اور لذت اور حیات قلب پیدا ہو جائے۔" ( ایضا صفحہ ۲۶)۔سے ظاہر ہوتا ہے۔کہ جن ارشادات میں حضور نے درود شریف کی کوئی خاص تعداد ( مثلا ۱۰۰ ۲۰۰- ۳۰۰ - ۷۰۰۔یا ۱۱۰۰ روزانہ ) بتائی ہے۔اس سے اصل مقصود کثرت سے پڑھنا ہی ہے۔واللہ اعلم بالصواب باب چهارم برکات درود شریف رساله درود شریف از احادیث نبویہ وارشادات حضرت مسیح موعود