رسالہ درود شریف — Page 2
J بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ " " پیش لفظ رساله درود شریف" قادیان دارالامان سے کئی دفعہ شائع ہوا۔مختلف ایڈیشنوں میں کچھ کمی بیشی ہوتی رہی۔۱۹۳۹ء میں بہت سے بزرگوں اور دوستوں نے اسے ہدیہ مبارکہ " کی صورت میں سیدنا حضرت خلیفہ" المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں پیش کیا۔مؤلف رسالہ حضرت مولوی محمد اسماعیل صاحب حلالپوری رضی اللہ عنہ کی وفات (۱۹۴۰ء) کے بعد سے اس کی اشاعت نہیں ہو سکی۔اب اسے آخری ایڈیشن مطبوعہ ۱۹۳۹ء کے مطابق شائع کیا جا رہا ہے البتہ قرآن کریم کی آیات کے حوالہ جات رکوع نمبر کی بجائے آیت نمبر کے تحت اور سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کے حوالہ جات "روحانی خزائن" کے مطابق کر دیئے گئے ہیں۔تازہ ایڈیشن کے تعلق میں خاکسار بعض احباب کا تشکر کے طور پر ذکر کرنا ضروری سمجھتا ہے۔کچھ عرصہ ہوا اخویم عبدالرحمن صاحب دھلوی (نزیل کینیڈا) نے رسالہ درود شریف شائع کرنے کی پر زور تحریک کی اور طباعت کے اخراجات میں اپنی اپنی اہلیہ اور عزیزوں کی طرف سے معتد بہ حصہ لیا۔کے علاوہ مکرم الیاس چوہدری صاحب آف امریکہ اور بعض دیگر ان -