عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 2
نہیں ہوں گے جس کی قرآن کریم میں بار بار تلقین کی گئی ہے۔اس کے علاوہ بھی بعض باتیں ہیں جن کا عہد یداروں کو خاص طور پر خیال رکھنا چاہئے اور یہ باتیں لوگوں کے حقوق اور افراد جماعت کے ساتھ عہدیداروں کے رویوں سے تعلق رکھتی ہیں پھر ایک وصف جو خاص طور پر عہدیداروں کے اندر ہونا چاہئے وہ عاجزی ہے۔اپنے اپنے دائرہ کار کو سمجھنے کے لئے عہدیداران کے لئے ضروری ہے کہ قواعد وضوابط کو پڑھیں اور سمجھیں۔پھر ایک خصوصیت عہدیداران کی یہ بھی ہونی چاہئے کہ وہ ماتحتوں سے حسن سلوک کریں۔کسی کے دل میں یہ خیال نہیں ہونا چاہئے کہ میرا تجربہ اور میر اعلم جماعت کے کاموں کو چلا رہا ہے، یا میرا تجربہ اور علم جماعت کے کاموں کو چلا سکتا ہے۔جماعت کے کاموں کو خدا تعالیٰ کا فضل چلا رہا ہے۔پھر ایک وصف عہد یداران میں جو ہونا چاہئے وہ بشاشت ہے اور خوش اخلاقی سے پیش آنا ہے۔عہد یداروں کی اور خاص طور پر امراء،صدران اور تربیت کے شعبوں اور فیصلہ کرنے والے اداروں کی بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کے لئے 2