رسومات کے متعلق تعلیم — Page 13
13 عورتوں کو اس طرف از حد توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ وہ قرآن مجید کی تعلیم کی خلاف ورزی تو نہیں کر رہیں۔انہیں قرآن مجید کا یہ حکم ہمیشہ پیش نظر رکھنا چاہئے کہ اطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُوْلَ وَ أُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ - النساء : 52 اللہ تعالیٰ اور آنحضرت ﷺ کی اطاعت کے ساتھ ساتھ خلفاء کی اطاعت بھی ہم پر فرض ہے بغیر مکمل اطاعت کے ترقی ناممکن ہے۔ہر تحریک جو خلیفہ وقت کی طرف سے پیش ہو اس پر ہر مرد عورت اور بچہ کا لبیک کہنا فرض ہے۔تمام تنظیموں کا کام بھی یہی ہونا چاہئے کہ خلیفہ وقت کی تحریکات کو چلانے میں اپنی قوتیں بروئے کارلائیں۔حضرت مصلح موعود نے بھی جب لجنہ اماءاللہ کا قیام فرمایا تو لجنہ اماءاللہ کے دستور کی ایک شق یہ قرار دی:۔اس امر کی ضرورت ہے کہ جماعت میں وحدت کی روح قائم رکھنے کے لئے جو بھی خلیفہ وقت ہو اس کی تیار کردہ اسکیم کے مطابق اور اس کی ترقی کو مد نظر رکھ کر تمام کارروائیاں ہوں۔“ الجنہ اماءاللہ کی ابتدائی تحریک 1922ء الازهارلذوات الحمارص 53 حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی رسومات منانے کے متعلق تحریک حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے جو تحریکات