راہِ ایمان — Page 94
94 ہے۔اور اپنا فرض پوری محنت ، خلوص اور ہمت و جاں بازی سے ادا کر رہی ہے تقسیم ملک کے بعد پاکستان میں بھی علیحدہ مرکزی صدر انجمن احمد یہ ربوہ پاکستان قائم ہے۔جو حضرت خلیفۃ اسیح کی نگرانی اور ہدایت کے مطابق اصلاح و ارشاد اور احمدیوں کی تعلیم و تربیت کا انتظام کرتی ہے۔ہندوستان کی جملہ جماعتہائے احمدیہ کی نگرانی اور تبلیغ اسلام کا کام حضرت خلیفہ المسیح کی نگرانی میں صدر انجمن احمد یہ قادیان کے زیر انتظام انجام پاتا ہے۔جس کی الگ الگ نظار توں کے ناظر مقرر ہیں اور ماتحت صیغوں کے عہدیدار بھی با قاعدہ کام کر رہے ہیں۔تقسیم ملک کے بعد صدر انجمن احمد یہ قادیان کے پہلے ناظر اعلی مکرم صاحبزادہ ظفر احمد صاحب ابن صاحبزادہ حضرت مرزا شریف احمد صاحب مقرر ہوئے۔آپ کے بعد 5 / مارچ 1948 کو حضرت الحاج مولانا عبد الرحمن صاحب فاضل اس عہدہ پر فائز ہوئے اور اپنی وفات ( جو 21 جنوری 1977 کو ہوئی ) تک اس عہدہ جلیلہ پر کام کرتے رہے۔آپ کی وفات کے بعد حضرت خلیفتہ اسیح الثالث نے حضرت مرزا وسیم احمد صاحب کو صدر صدر انجمن احمد یہ اور ناظر اعلیٰ مقر فرمایا۔آپ اپنی وفات (جومورخہ ۱/۲۹اپریل حیاء کو ہوئی ) تک اس عہدہ جلیلہ پر فائز رہے آپ کی وفات کے بعد سید نا حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے محترم حافظ صالح محمد الہ دین صاحب کو صدر صدر انجمن احمد یہ مقررفرمایا۔آپ کی وفات کے بعد محترم مولانا حکیم محمد دین صاحب کو صدر صدر انجمن احمد یہ مقرر فرمایا۔آپ کے بعد محترم مولانا جلال الدین صاحب نیر کو صدر صدر انجمن احمدیہ مقررفرمایا۔اس وقت محترم مولانا کریم الدین شاہد صاحب اس اہم عہدہ پر خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔اسی طرح حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کی وفات پر سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے محترم مولانا محمد انعام غوری صاحب کو ناظر اعلی قادیان مقرر فرمایا جو اس عہدہ جلیلہ پر اس وقت خدمت انجام دے رہے ہیں۔