راہِ ایمان — Page 8
00 8 پہلا سبق مسلمان کون ہے؟ احمدی بچو! تم سب اللہ تعالیٰ کے فضل سے مسلمان ہو۔کیا تم نے کبھی سوچا ہے کہ مسلمان کون ہوتا ہے؟ مسلمان وہ ہوتا ہے جو ان چھ باتوں ( عقائد ) پر ایمان رکھے۔ا۔اللہ پر ایمان لائے۔کلمہ طیبہ : - لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ ترجمہ: اللہ تعالے کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور محمد (صلی نیا پہ یہ اللہ کے رسول ہیں۔۲۔اللہ تعالیٰ کے فرشتے برحق ہیں۔۔اللہ تعالیٰ کے سب نبی بچے ہیں۔۴۔اللہ تعالے کی بھیجی ہوئی ساری کتابیں سچی ہیں۔۵۔قیامت کا دن ضرور آنے والا ہے۔۶۔تقدیر خیر وشر برحق ہے۔✰✰✰