راہِ ایمان

by Other Authors

Page 78 of 121

راہِ ایمان — Page 78

78 ظهور ( اگست): اس مہینہ شمسی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بیرون عرب میں اسلام کی اشاعت اور ظہور یعنی غلبہ کی بنیاد رکھوائی جبکہ موتہ کے مقام پر آپ کے ایچی حارث بن عمیر کو شہید کر دیا گیا۔جس پر لشکر کشی کی گئی۔آپ کے مقرر کردہ تین اُمراء یکے بعد دیگرے اس جنگ میں شہید ہوئے۔و۔تبوک (ستمبر ): اس مہینہ میں صحابہ کرام نے جنگ تبوک کے موقعہ پر اپنے اخلاص کا مختلف صورتوں میں نمونہ اور اپنے اپنے رنگ میں اعلیٰ سے اعلیٰ جو ہر ایمان دکھائے۔۱۰۔اخاء (اکتوبر) اس مہینہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مہاجرین اور انصار میں سے ایک ایک مہاجر اور ایک ایک انصار کے درمیان خاص طور پر اخوت کا تعلق قائم فرما یا جس کے نتیجہ میں باہمی تعلقات سگے بھائیوں سے بھی بڑھ گئے۔ا۔نبوت (نومبر) اس مہینہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے منصب نبوت ورسالت بخشا۔۱۲- فتح ( دسمبر ) اس مہینہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے فتح مکہ کے موقعہ پر اپنے خونخوار دشمنوں کو لا تخریب عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ کہ کر عفو عام کا اعلان فرمانے کا امتیاز بخشا۔