راہِ ایمان — Page 77
77 ارسال فرمائے اور ان کو اسلام کی دعوت پہنچائی۔۳۔امان ( مارچ) اس مہینہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حجتہ الوداع کے موقعہ پر اعلان فرما یا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہاری جانوں تمہارے مالوں اور تمہاری عزت و آبروکو ویسی ہی عزت بخشی ہے جیسی کہ اُس نے حج کے مہینہ کو اور حج کے مقام مکہ معظمہ کو حرمت عطا فرمائی ہے ہے۔۴۔شہادت (اپریل ): اس مہینہ میں دشمنانِ اسلام نے دو دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے دھوکہ دہی اور غداری سے لے لے کے قریب اکابر صحابہ کو اپنے ہاں بلا کر نہایت بے دردی سے شہید کر دیا جو قرآن کریم کے حافظ اور ماہر تھے۔۵۔ہجرت ( مئی ) اس مہینہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ معظمہ سے ہجرت کر کے مدینہ منورہ میں قیام فرمایا۔۶۔احسان (جون ): اس مہینہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حاتم طائی کے قبیلہ طے کے اسیروں کو از راہ کرم احسان آزادی بخشی۔ے۔وفا (جولائی): اس مہینہ شمسی میں غزوہ ذات الرقاع ہوا جس میں صحابہ کرام نے شدت گرمی میں لمبا پیدل سفر کر کے اپنے صدق و صفا اور تسلیم و رضا کا نمونہ دکھا یا۔حتی کہ بعض کے پاؤں چھلنی ہو گئے اور ناخن تک جھڑ گئے۔اس موقعہ پر صلوۃ خوف کا حکم نازل ہوا۔