راہِ ایمان

by Other Authors

Page 36 of 121

راہِ ایمان — Page 36

36 چھٹا سبق حضرت مسیح موعود علیہ السلام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نام مرزا غلام احمد صاحب ہے۔آپ ۱۳ فروری ۴۱۸۳۵ کو قادیان ضلع گورداسپور (ہندوستان ) میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد کا نام مرزا غلام مرتضی صاحب تھا۔آپ بچپن سے ہی بہت نیک اور عبادت گزار تھے۔اپنے آقا رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے بہت محبت رکھتے تھے۔بُرے کاموں سے بچتے اور غریبوں کی مدد کرتے۔جب چالیس سال کی عمر ہوئی تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو مسیح موعود و مہدی معہود بنا کر مبعوث کیا۔اور آپ کے سپر د اسلام کو ترقی دینے اور قرآن کو پھیلانے کا کام کیا۔مسلمانوں میں کئی طرح کی برائیاں ، کمزوریاں اور غلطیاں پیدا ہوگئی تھیں۔آپ نے ان سب کو دور کر کے اسلام کی اصلی اور حقیقی تعلیم کو دُنیا پر ظاہر کیا۔آپ نے اپنی جماعت میں شامل ہونے والوں کا نام احمدی مسلمان رکھا۔آپ کی سخت مخالفت ہوئی۔آپ کو اور آپ کے ماننے والوں کو طرح طرح کی تکلیفیں دی گئیں مگر اللہ تعالیٰ کی مدد آپ کے ساتھ تھی۔آپ کی جماعت ترقی کرتی گئی۔یہاں تک کہ وہ ساری دنیا میں پھیل گئی۔آپ کے ذریعے خدا تعالیٰ نے کئی نشان اور معجزے ظاہر کئے۔آپ نے اتنی کے قریب کتابیں لکھیں اور اسلام کے دشمنوں کا ایسا مقابلہ کیا کہ سب پر اسلام کی سچائی ظاہر ہو گئی بالآخر ۲۶ مئی ۱۹۰۸ء کو آپ نے بمقام لا ہور وفات پائی۔آپ کا مزار قادیان ( بھارت) میں ہے۔