راہِ ایمان — Page 35
35 الالالالا رسول پاک سانیا پہ ستم کے خلفاء حضرت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد چار خلیفے آپ کے قائم مقام اور جانشین ہوئے جن کے نام یہ ہیں :۔حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ۔حضرت عثمان رضی اللہ عنہ۔حضرت علی رضی اللہ عنہ۔ان چاروں خلفاء کے بابرکت زمانہ میں اسلام نے غیر معمولی طور پر ترقی کی اور مسلمان دنیا کے دُور دراز حقوں تک پھیل گئے۔یہ چاروں خلفاء حضرت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے خاص صحابہ میں سے تھے۔حضور کو ان کے ساتھ بہت محبت تھی۔انہوں نے اسلام کی بہت خدمت کی۔اور خُدا نے بھی ان کی خاص مدد اور نصرت فرمائی۔ان کی بابرکت خلافت کو خلافت راشدہ کہتے ہیں۔