راہِ ایمان — Page 17
17 سورة اخلاص قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدٌ ، اللهُ الصَّمَدُ ، لَمْ يَلِده تو کہ وہ اللہ ایک ہے۔اللہ تعالیٰ کے سب محتاج ہیں۔وہ کسی کا باپ نہیں وَلَمْ يُولَدُ وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ اور نہ وہ کسی کا بیٹا ہے۔اور کوئی بھی نہیں اس کے کام میں اُس کا شریک۔اس کے بعد تکبیر اللہ اکبر کہو اور رکوع میں جاؤ۔رکوع کی تسبیح کم از کم تین بار پڑھو اور زائد پڑھنے میں طاق ( یعنی تین یا پانچ یا سات بار ) کا خیال رکھو۔رکوع کی تسبیح سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِط پاک ہے میرا رب جو بڑی عظمت والا ہے۔جب اطمینان سے رگوع کر چکو تو سیدھے کھڑے ہو کر یہ سمیع و تحمید پڑھو۔