راہِ ایمان

by Other Authors

Page 11 of 121

راہِ ایمان — Page 11

11 ارکانِ اسلام ارکانِ اسلام پانچ ہیں۔ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے کہ وہ ان پر دل و جان سے عمل کرے۔(۱) کلمہ طیبہ کی دل و جان سے گواہی (۲) نماز (۳) روزه (۴) زکوة (۵) حج ارکان اسلام کی ضروری تشریح ا کلمہ طیبہ :۔اس کی مختصر تشریح پہلے بیان ہو چکی ہے۔۲۔نماز : نماز اس خاص عبادت کا نام ہے جو ہر روز پانچ دفعہ ادا کی جاتی ہے۔نماز ہر مسلمان کے لئے ضروری اور فرض ہے۔۔روزہ:۔ہر سال رمضان کے مہینے میں مقررہ شرائط کے ساتھ تیس روزے رکھنے فرض ہیں۔۴۔زکوۃ : زکوۃ کے معنے پاکیزگی اور برکت کے ہیں۔جب کسی مسلمان کے پاس کوئی رقم یا مال و اسباب ایک خاص مقدار میں جمع ہو جائے تو اُس کا ایک مقررہ حصہ چندہ کے طور پر دینا ضروری ہے جسے زکوۃ کہتے ہیں۔یہ چندہ غریبوں اور مسکینوں کی مدد کے لئے یا دین کے دیگر ضروری کاموں پر خرچ کیا جاتا ہے۔۵۔حج :۔یہ ایک خاص عبادت کا نام ہے جس میں مقررہ ایام میں خانہ کعبہ کا (جو مکہ معظمہ میں ہے ) طواف کیا جاتا ہے۔اور بعض دیگر مقررہ عبادتیں کی جاتی ہیں۔جو مسلمان حج پر جانے کی ہمت۔صحت اور توفیق رکھتا ہو اس پر عمر میں ایک دفعہ یہ عبادت فرض ہے۔