راہِ ایمان — Page 114
114 یہ خوشخبری خُدا تعالیٰ کے فضل سے آہستہ آہستہ پوری ہو رہی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بتائے ہوئے دلائل کو لے کر جب احمدی مبلغ دنیا کے مختلف ملکوں میں گئے تو ہر جگہ اسلام کو فتح ہونی شروع ہوگئی۔اور ہر قوم میں سے نیک لوگ مسلمان ہونے لگے۔گجا بہ حالت تھی کہ مسلمان ہر جگہ شکست کھا رہے تھے اور گجا آج یہ حالت ہو گئی ہے کہ اسلام کے بڑے بڑے دشمن بھی اب یہ اقرار کرنے لگے ہیں کہ احمدی مبلغوں کے ذریعہ ہر جگہ اسلام پھیل رہا ہے۔اور ترقی کر رہا ہے۔خود مسلمان بھی اب یہ محسوس کرنے لگے ہیں کہ اُن کی مایوسی دور ہو رہی ہے۔احمدی بچو ائم بھی یقین اور ایمان رکھو کہ اسلام نے ضرور کامیابی حاصل کرنی ہے۔تمہیں چاہیے کہ ابھی سے اپنے دل میں یہ ارادہ اور تہیہ کرلو کہ ہم نے بھی بڑے ہو کر اسلام کی خدمت کرنی ہے اور اسلام کی ترقی میں حصہ لینا ہے۔اور اسلام کے لئے جس قربانی کا ہمارے حضرت صاحب ھم دیں گے اس کی انشاء اللہ ضرور تعمیل کریں گے۔الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي بِنِعْمَتِهِ تَتِمُّ الصَّلِحُتُ