راہِ ایمان

by Other Authors

Page 10 of 121

راہِ ایمان — Page 10

10 بھیجیں۔یہ کتا بیں خدا کے نبیوں پر نازل ہوئیں۔ان کتابوں نے ہمیں بتایا کہ وہ کونسے کام ہیں جن کے کرنے سے خدا تعالیٰ خوش ہوتا ہے۔اور وہ کونسے کام ہیں جو خدا تعالے کو ناراض کرنے والے ہیں۔ان سب کتابوں پر ایمان لانا ضروری ہے۔شریعت کی دو مشہور کتابوں کے نام یہ ہیں :۔ا۔تورات ۲۔قرآن شریف قرآن شریف سب سے کامل اور آخری کتاب ہے۔اس کے آنے کے بعد پہلی سب کتابیں منسوخ ہو گئیں۔اُن کی سب خوبیاں قرآن میں جمع ہیں۔قرآن مجید سب سے افضل اور سب سے اعلیٰ ہے۔اب اسی پر عمل کرنے سے دُنیا کو ہدایت مل سکتی ہے۔۵۔قیامت کا دن :۔جب ہم مر جائیں گے تو خدا کے پاس پہنچ جائیں گے۔ایک دن آئے گا کہ خدا ہمارے ہر کام کا بدلہ دے گا۔اگر ہم نے اچھے کام کئے ہوں گے تو خدا انعام دے گا۔بُرے کام کئے ہوں گے تو اُن کی سزا دے گا۔اُسی دن کا نام قیامت ہے۔تقدیر خیر وشر : یعنی اس بات پر یقین رکھنا کہ دنیا کا قانون قدرت اور قانون شریعت ہر دو خدا کے بنائے ہوئے قانون ہیں۔اور خدا ہی اس سارے مادی اور روحانی نظام کا بانی اور نگران ہے خدا نے ہر کام کے متعلق خواہ وہ روحانی ہے یا مادی یہ اصول مقرر کر رکھا ہے کہ انسان جو کچھ بھی کرے گا تو اس کا اچھا یا خراب نتیجہ نکلے گا۔اور پھر خدا اپنے قانون کا مالک بھی ہے۔اور ایسے امور میں جو اس کی کسی بیان کردہ سنت یا وعدہ یا صفت یا مرضی کے خلاف نہ ہوں وہ اس قانون میں اپنے رسولوں اور نیک بندوں کی خاطر خاص حالات میں استثنائی طور پر تبدیلی بھی کر سکتا ہے۔