راہِ ایمان — Page 9
9 مختصر تشریح ا کلمہ طیبہ : اللہ تعالیٰ کے ایک ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اُس کا کوئی شریک نہیں۔اُس جیسا اور کوئی نہیں۔وہ سب خوبیوں کا مالک ہے۔وہ کسی کا محتاج نہیں۔اور باقی سب اُس کے محتاج ہیں۔وہ زندہ ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گا۔اُسی نے ہم کو پیدا کیا اور پالا۔جب ہم اس دنیا سے رخصت ہوں گے تو اُسی کے پاس جائیں گے۔اُسی نے ہماری ہدایت کے لئے حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیجا جو خدا کے نبی اور رسول تھے۔۲۔فرشتے :۔فرشتے خُدا کی رُوحانی مخلوق ہیں۔وہ خُدا کی مرضی کے مطابق کام کرتے ہیں۔وہ گناہوں سے پاک ہوتے ہیں۔دو مشہور فرشتوں کے نام یہ ہیں :۔ا۔جبرائیل ۲۔میکائیل۔اللہ کے نبی :۔نبی خدا کے وہ نیک اور سچے بندے ہوتے ہیں۔جو خدا کی طرف سے دنیا کی ہدایت کے لئے آتے ہیں۔خدا ان کی مدد کرتا ہے۔حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم سب نبیوں کے سردار اور خاتم النبیین ہیں۔اُن کے مرتبے اور درجے کا نبی نہ کوئی آیا اور نہ آئے گا۔بعض اور مشہور نبیوں کے نام یہ ہیں :۔حضرت آدم علیہ السلام - حضرت نوح علیہ السلام - حضرت ابراہیم علیہ السلام - حضرت اسمعیل علیہ السلام - حضرت اسحق علیہ السلام - حضرت یعقوب علیہ السلام - حضرت یوسف علیہ السلام - حضرت موسیٰ علیہ السلام۔حضرت عیسی علیہ السلام۔۴۔اللہ کی بھیجی ہوئی کتابیں : اللہ تعالے نے ہماری بھلائی کے لئے کتابیں