راہ ھدیٰ — Page 80
۸۰ محمدیہ میں ایسی دوسری مثالیں بھی موجود ہیں جن سے ثابت ہو جائے گا کہ اولیاء اور صالحین اور مومنین کی ازواج کو ام المومنین کہا جا سکتا ہے۔چنانچہ ا گلدسته کرامات مولفه مفتی غلام سرور صاحب مطبوعہ مطبع افتخار دہلی کے صفحہ ۱۸ پر حضرت سید عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ علیہ کی والدہ محترمہ کو ام المومنین کہا گیا ہے۔-۲- اشارات فریدی حصہ دوئم صفحہ 4 مطبوعہ مفید عام پریس آگرہ ۱۳۲۱ھ میں حضرت خواجہ جمال الدین ہانسوی کی اہلیہ محترمہ کو ام المومنین لکھا ہے۔سیر الاولیاء تالیف سید محمد بن مبارک کرمانی میسر خورد کے صفحہ ۱۸۷ پر لکھا ہے۔کہ حضرت شیخ جمال الدین ہانسوی اپنی ایک خادمہ کو ام المومنین کہا کرتے تھے۔تاریخ مشائخ چشت از خلیق احمد نظامی کے صفحہ ۱۶۴ پر لکھا ہے کہ حضرت شیخ جمال الدین صاحب ہانسوی کی ایک خادمہ جو بڑی عابدہ اور صالحہ تمھیں لوگ اسے ام المومنین کہا کرتے تھے۔۵۔پھر پی ایل او کے سربراہ یا سر عرفات کی بہن بھی ام المومنین کہلاتی ہیں۔The PLO Chairman is Known to have two living brothers Fathy' The hospital director and Gamal' Who represents the PLO in Yemen and a sister in Cairo who is known by the nom de guerre Um al Mumeneen' "Mother of the faith-ful۔” (Los Angeles Times' march 19'1988) پس ان حوالوں کو پڑھ کر شریف النفس مسلمان لدھیانوی صاحب کے اس اعتراض سے برست کا اعلان کرے گا اور ملامت کرے گا کہ تم اچھے عالم دین ہو کہ ان باتوں سے بے خبر ہو یا ناجائز طور پر ایک سے آنکھ بند کر کے دوسرے پر حملہ کرتے ہو۔عقیدہ نمبر۱۷ اس عنوان کے تحت لدھیانوی صاحب لکھتے ہیں :-