راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 62 of 198

راہ ھدیٰ — Page 62

تیری الفت سے ہے معمور میرا ہر ذرہ اپنے سینہ میں یہ اک شہر بسایا ہم نے ( آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۲۵٬۲۲۴) پھر اپنے عربی منظوم کلام میں اپنے محبوب کا ان الفاظ میں ذکر فرماتے ہیں۔انظر الى سیدی Կ برحمة و تحنن احقر الغلمان (اے میرے محبوب ) مجھ پر رحمت اور شفقت کی نظر کیجئے اے میرے آقا میں آپ کا ناچیز غلام ہوں۔من ذکر وجهک با حديقة بهجتی لم الخل في لحظ و لا في ان آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد نمبر ۵ صفحه ۵۹۴) اے میری خوشی اور مسرت کے چشمے میں کسی لحظہ اور کسی وقت آپ کے ذکر سے خالی نہیں ہوتا۔اپنے فارسی منظوم کلام میں اپنے آقا سے عشق کا اظہار کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔کرے دلم ہر دارم فدائے خاک احمد وقت قربان محمد تریاق القلوب روحانی خزائن جلد نمبر ۱۵ صفحه ۳۸۳) میرا سراحمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خاک پر فدا ہے اور میرا دل ہر وقت آپ پر قربان۔وگر استاد را نامی ندانم که خواندم ور دبستان محمد ) تریاق القلوب صفحه ۲۱۸ روحانی خزائن صفحه ۳۸۳ جلد نمبر (۱۵) مجھے کسی اور استاد کا نام معلوم نہیں کیوں کہ میں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مدرسہ سے تعلیم حاصل کی ہے۔آپ تو آنحضرت" کے مقابل پر اپنی حقیقت ہی کوئی نہیں سمجھتے بلکہ جو کچھ آپ نے پایا سب آنحضرت کا ہی فیض قرار دیتے ہیں۔