راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 31 of 198

راہ ھدیٰ — Page 31

صاحب لکھتے ہیں۔یہ بڑے بڑے قیمہ ، یہ بڑے بڑے مدرس ، یہ بڑے بڑے درویش ، جو ڈنکا دینداری خدا پرستی کا بجا رہے ہیں رو حق، تائید باطل تقلید مذہب و تقید مشرب میں مخدوم عوام کالا نعام ہیں۔سچ پوچھو تو دراصل پیٹ کے بندے نفس کے مرید ابلیس کے شاگرد ہیں۔چندیں شکل از برائے اکل ان کی دوستی دشمنی ان کے باہم کا رڈو کہ فقط اسی حسد و کینہ کیلئے ہے نہ خدا کیلئے نہ امام کیلئے نہ رسول کیلئے علم میں مجتہد مجدد ہیں۔لاکن حق باطل ، حلال ، حرام میں کچھ فرق نہیں کرتے ، غیبت ، سب وشتم ، خدیعت و زور کذب و فجور افتراء کو گویا صالحات باقیات سمجھ کر رات دن بذریعہ بیان و زبان خلق میں اشاعت فرماتے ہیں۔“ " ( اقتراب الساعۃ صفحه (۸) ۴۔جماعت اسلامی کے بانی مولانا ابو الاعلیٰ مودودی لکھتے ہیں :- یہ انبوہ عظیم جس کو مسلمان قوم کہا جاتا ہے اس کا حال یہ ہے کہ اس کے 999 فی ہزار افراد نہ اسلام کا علم رکھتے ہیں نہ حق اور باطل کی تمیز سے آشنا ہیں۔نہ ان کا اخلاقی نقطہ نظر اور ذہنی رویہ اسلام کے مطابق تبدیل ہوا ہے۔باپ سے بیٹے اور بیٹے سے پوتے کو بس مسلمان کا نام ملتا چلا آ رہا ہے اس لئے یہ مسلمان ہیں۔" ( مسلمان اور موجودہ سیاسی کشمکش حصہ سوم صفحه ۱۳۰ مطبوعہ آرمی پریس دہلی ) لدھیانوی صاحب کے بزرگ سید عطاء اللہ شاہ بخاری صاحب مسلمانوں کی اکثریت کو باطل پر قرار دیتے ہوئے لکھتے ہیں و ہم نام نہاد اکثریت کی تابع داری نہیں کریں گے۔کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ اکثریت باطل پر ہے " ( روزنامه رزم لاہور ۱۳ اپریل ۱۹۲۹) سوانح حیات سید عطاء اللہ شاہ بخاری صفحه ۱ از خان حبیب الرحمن خان کابلی) لدھیانوی صاحب کے ایک اور بزرگ مولوی اشرف علی صاحب تھانوی اپنے ایک دوست کی بات کو لطیف بات قرار دیتے ہوئے فرماتے ہیں۔