راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 30 of 198

راہ ھدیٰ — Page 30

نہیں پھول پھل جس میں آنے کے قابل ہوئے روکھ جس کے جلانے کے قائل (مسدس حالی بند نمبر ) ۲۔صدا اور ہے بلبل نغمہ خواں کی کوئی دم میں رحلت ہے اب گلستان کی (مسدس حالی صفحه ۱۵۳ مطبوعہ کشمیر کتاب گھر اردو بازار لاہور ) -1 ڈاکٹر علامہ اقبال مسلمانوں کی حالت یوں بیان فرماتے ہیں :- ہاتھ بے زور ہیں الحاد سے دل خوگر ہیں امتی باعث رسوائی پیغمبر ہیں بت شکن اٹھ گئے باقی جو رہے بت گر ہیں تھا براهیم پدر اور پر آذر ہیں بانگ درا زیر عنوان جواب شکوہ) گئی رسم اذاں روح بلالی نہ رہی فلسفہ رہ گیا تلقین غزالی نہ رہی مسجدیں مرتبہ خواں ہیں کہ نمازی نہ رہے یعنی وہ صاحب اوصاف حجازی نہ رہے شور ہے ہو گئے دنیا سے مسلمان نابود ہم یہ کہتے ہیں کہ تھے بھی کہیں مسلم موجود وضع میں تم ہو نصاریٰ تو تمدن میں ھنود یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے شرمائیں یہود یوں تو سید بھی ہو مرزا بھی ہو افغان بھی ہو تم کبھی کچھ ہو بتاؤ تو مسلمان بھی ہو بانگ درا زیر عنوان جواب شکوہ) مشہور المحدیث عالم نواب صدیق حسن خان صاحب کے فرزند مولوی نور الحسن خان