راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 107 of 198

راہ ھدیٰ — Page 107

اختلاف عقائد کی بناء پر ایک دوسرے پر فتوے لگاتے ہیں۔احمدی جب دوسرے مسلمانوں پر کفر کا فتویٰ لگاتے ہیں تو محض اس بناء پر کہ وہ خود حضرت مرزا صاحب کو امام مہدی تسلیم کرنے سے کھلا کھلا انکار کرتے ہیں۔پس عقلا " احمدیوں کے لئے کوئی اور راہ ہی نہیں رہتی کہ وہ جس کو خدا کا بھیجا ہوا امام تسلیم کریں اس کے منکر کو کافر قرار دیں یہ کوئی غلط بات دوسروں کی طرف منسوب نہیں کی جا رہی یہ ایسی بات ہے جس پر وہ خود فخر کرتے ہیں کہ اس بات پر کفر کا فتوی لگایا جاتا ہے۔پس اگر لدھیانوی صاحب امام مہدی کے انکار کرنے پر فخر کرتے ہیں۔تو ان کو کفر کے فتویٰ سے تکلیف کیوں ہوتی ہے۔انہیں یہی کہنا چاہئے کہ اگر یہ کفر ہے تو ہم اس پر فخر کرتے ہیں دیکھئے کہ حضرت مرزا صاحب نے ایک نوع کے کفر پر کس شان سے اظہار فخر فرمایا ہے۔فرمایا بعد از خدا معشق محمد مخمر تم گر کفر این بود بخدا سخت کافرم ازاله اوهام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۸۵) کہ خدا کے بعد اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق میں گرفتار ہونا ہی کفر ہے تو بخدا میں سخت کافر ہوں۔اب آخر پر ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ خود لدھیانوی صاحب معترض کا اپنا یہ عقیدہ ہے کہ جس کو یہ سچا مہدی سمجھیں گے اس کا منکر کا فر ہو گا کیونکہ امام خدا بناتا ہے جس امام کو خدا بنائے اس کے انکار پر کفر لازم آتا ہے۔پس اگر یہ عقیدہ لدھیانوی صاحب اختیار کریں۔تو یہ عقیدہ جرم اور گناہ نہیں اور اگر احمدی یہی عقیدہ اختیار کریں تو یہ جرم اور گناہ بن جاتا ہے۔یہ کونسی شرافت ہے اگر ہم یہ غلط کہتے ہیں تو لدھیانوی صاحب یہ اعلان کرائیں اور کثرت سے اس اعلان کو شائع کرائیں کہ امام مہدی کا منکر اور ان پر سب و شتم کرنے والا ہرگز کافر نہیں ہو گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَنْكَرَ خُرُوجَ الْمَهْدِي فَقَدْ أَنْكَرَ بِمَا أُنْزِلَ عَلَى