راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 52 of 198

راہ ھدیٰ — Page 52

بار فرمایا : - ۵۲ " سن لو حق وہی ہے جو رشید احمد کی زبان سے نکلتا ہے اور قسم کہتا ہوں کہ میں کچھ نہیں ہوں مگر اس زمانہ میں ہدایت و نجات موقوف ہے میری اتباع پر " ( تذكرة الرشيد جلد نمبر ۲ صفحہ ۷ مولفہ عاشق الہی میرٹھی مطبوعه شمس المطالع و عزیز المطالع و نامی پریس وارثی پریس میرٹھ) فرمائیے جناب لدھیانوی صاحب آپ رشید احمد گنگوہی صاحب کو جب تک دائرہ اسلام سے خارج کر کے واپس نہیں آتے اس وقت تک آپ کو احمدیوں پر حملہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔لیکن آپ سے زیادہ تو ہم آپ کے اس بزرگ سے عدل کا سلوک کرتے ہیں اور آپ کی طرح ان پر چڑھ دوڑنے کی بجائے ان پر حسن ظن سے کام لیتے ہیں۔اور سمجھتے ہیں کہ یہ سب صوفیانہ باتیں ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی متابعت اور غلامی میں انہیں یہ سب کچھ نصیب ہو رہا ہے۔نہ کہ رسول اللہ کے بالمقابل یا مخالف طور پر۔لیکن آپ چونکہ حسن ظن کے قائل نہیں ہیں اس لئے واجب ہے کہ رشید گنگوہی صاحب پر بھر پور حملہ کریں اور جب تک ان کے ذکر کو صفحہ ہستی سے مٹا نہ لیں احمدیت کی طرف متوجہ ہونے کی آپ کو چنداں ضرورت نہیں ہے۔" عقیدہ نمبر ۶" اس عنوان کے تحت لدھیانوی صاحب لکھتے ہیں " قرآنی عقیدہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ہیں اور قادیانی عقیدے کے مطابق اب یہ منصب بروزی طور پر غلام احمد قادیانی کا ہے۔“ ( صفحہ ۱۸) الجواب :- حضرت بانی جماعت احمدیہ فرماتے ہیں۔” ہمارا ایمان ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء ہیں اور قرآن ربانی کتابوں کا خاتم ہے۔" اربعین نمبر ۴ صفحه ۶ روحانی خزائن نمبر ۷ ۱ صفحه ۴۳۶) حضرت بانی جماعت احمدیہ نے کہیں بھی یہ نہیں فرمایا کہ اب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النیسین نہیں رہے اور اب میں خاتم انسین ہوں۔بلکہ آپ نے یہی لکھا ہے کہ میں