راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 165 of 198

راہ ھدیٰ — Page 165

۹۵ جبکہ اسی مذکورہ بالا کشف کی تعبیر مولوی محمد علی مونگیری صاحب نے اپنی کتاب " ارشاد رحمانی و فضل یزدانی" مطبوعه قومی پریس لکھنو کے صفحہ ۵۲ پر یہ کی ہے کہ ” اس سے مقصود بلاواسطہ اور بلا حجاب اپنے کمالات باطنی سے فیض یاب کرنا ہے۔۔۔نیز لکھا ہے کہ tt یہاں یہ امر خوب یاد رہے کہ اس قسم کے واقعات محض عالم روحانیت سے تعلق رکھتے ہیں وہاں جسمانی احکام جاری نہیں ہو سکتے۔" نیز کیا فرماتے ہیں مولوی صاحب! تیرھویں صدی ہجری کے مجدد حضرت سید احمد صاحب بریلوی شہید بالا کوٹ کے بارہ میں جن کے متعلق لکھا ہے کہ۔2 ایک دن حضرت علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم اور جناب سیدہ فاطمتہ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو سید صاحب نے خواب میں دیکھا۔حضرت علی نے اپنے دست مبارک سے آپ کو نہلایا اور حضرت فاطمہ نے ایک لباس اپنے ہاتھ سے آپ کو پہنایا۔" حیات سید احمد شهید صفحه ۶۴ مطبوعہ نفیس اکیڈیمی ) اور اب دیکھئے لدھیانوی صاحب کے پیر طریقت اور مرشد مولانا اشرف علی تھانوی صاحب نے کیا لکھا ہے۔فرماتے ہیں: "۔ہم ایک دفعہ بیمار ہو گئے ہم کو مرنے سے بہت ڈر لگتا ہے۔ہم نے خواب میں حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو دیکھا۔انہوں نے ہم کو اپنے سینے سے چمٹا لیا ہم اچھے ہو گئے۔" الافاضات الیومیہ جلد نمبرے صفحہ ۴۴۰) لدھیانوی صاحب اپنے افتراء کو ایک اور ادا سے پیش کرتے ہوئے لکھتے ہیں " بہت موٹی سی بات ہے جس کے سمجھنے کے لئے دقیق فہم و فکر کی ضرورت نہیں کہ کیا ابوبکر و عمر و عثمان و علی (رضوان اللہ علیم ) بھی یہ عقیدہ رکھتے تھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دوبارہ قادیان میں مبعوث ہوں گے ؟ کیا ایک لاکھ چوبیس ہزار صحابہ میں سے کسی سے یہ عقیدہ منقول ہے ، کیا تابعین اور ائمہ دین میں سے کوئی اس کا قائل تھا ؟ جیسا کہ اوپر عرض کر چکا ہوں " (صفحہ ۳۳) مولوی صاحب ! کان کھول کر سن لیں کہ یہ عقیدہ ہم بھی نہیں رکھتے اور نہ ہی حضرت